وزارت اطلاعات ونشریات

ممبئی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول 2024 میں پہلی بار دستاویزی فلم بازار کا افتتاح


دستاویزی فلم بازار تسلیم شدہ پیشہ وروں اور ابھرتی ہوئی صلاحیت والوں کے درمیان تعاون کو فروغ دینے کے لیے ایک انٹرایکٹو مرکز بننے کا خواہاں

Posted On: 16 JUN 2024 1:10PM by PIB Delhi

آج 18ویں ممبئی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں اولین دستاویزی فلم بازار کا افتتاح کیا گیا۔ یہ اہم اقدام ممبئی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کے لیے ایک اہم سنگ میل کی نشاندہی کرتا ہے جس سے جنوبی ایشیا میں غیر فیچر فلموں کے لیے اعلیٰ پلیٹ فارم کے طور پر اس کی حیثیت کو تقویت ملتی ہے۔

دستاویزی فلم بازار ایک اہم پہل ہے جس کا مقصد فلم سازوں کو خریداروں، اسپانسروں اور تعاون کرنے والوں سے رابطہ قائم کرنے کے لیے ایک منفرد پلیٹ فارم فراہم کرکے دستاویزی فلم انڈسٹری کو فروغ دینا ہے۔ این ایف ڈی سی کمپلیکس میں 16 سے 18 جون 2024 تک منعقد ہونے والے اس اختراعی پروگرام نے 27 زبانوں کی نمائندگی کرتے ہوئے 10 ممالک سے تقریباً 200  پروجیکٹوں کو متوجہ کیا ہے۔

فلم پروڈیوسر محترمہ اپوروا بخشی نے ممبئی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول كے فیسٹیول ڈائریکٹر اور این ایف ڈی سی كے منیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر پرتھول کمار اور اے ڈی جی  پی آءی بی (ویسٹ زون) اور سی ای او، سی بی ایف سی محترمہ سمیتا وات شرما کی موجودگی میں دستاویزی فلم بازار کا افتتاح کیا۔

ابھرتے ہوئے فلم سازوں سے خطاب کرتے ہوئے محترمہ اپوروا بخشی نے ان پر زور دیا کہ وہ بازار کے مواقع کو موثر تعاون کے لیے استعمال کریں۔ انہوں نے کہا كہ "یہاں موجود رہتے ہوئے آئیے ہم مربوط طور پر بات چیت كریں اور نئے آئیڈیاز اور تعاون كے امكانات دریافت کریں۔"

بازار میں تین تشكیل شدہ نمایاں خصوصیات ہوں گی:

کو-پروڈکشن مارکیٹ: 16 پروجیکٹس پر مشتمل، یہ زمرہ فلم سازوں کو دنیا بھر کے ممکنہ ساتھیوں، پروڈیوسروں، شریک پروڈیوسروں، اور فنانسروں سے جوڑتا ہے۔

ورک ان پروگریس (ڈبلیو آئی پی) لیب: 6 پروجیکٹوں کو ناہموار مرحلے میں پیش کرتے ہوئے یہ لیب ان فلموں کو بہتر بنانے کے لیے انڈسٹری کے پیشہ ور لوگوں كی طرف سے انمول فیڈ بیک اور رہنمائی پیش کرتی ہے۔

ویوونگ روم: ایک خصوصی جگہ جس میں 106 مکمل دستاویزی فلمیں، مختصر فلمیں اور اینی میشن فلمیں مندوبین کے تیار کردہ سامعین کو دكھاءی جاتی ہیں، یہ جگہ تقسیم کے سودوں اور فنڈنگ ​​کے مواقع فراہم کرتی ہے۔

ان نمایاں حصوں کے علاوہ، بازار 'خریدار اور بیچنے والے كی ایك بالمشافہ ملاقات' کی میزبانی کرے گا، جو پیداوار، سنڈیکیشن، حصول، تقسیم اور فروخت میں تعاون کو آسان بنائے گا۔

ایک اہم سیشن میں دستاویزی فلم سازی اور کارپوریٹ برانڈنگ کے درمیان تعلق کو بھی دریافت کیا جاءے گا، جس میں صنعت کے رہنما جیسے فكی برانڈ بڑھانے اور سماجی اثرات کے ایک ٹول کے طور پر سی ایس آر فنڈنگ ​​پر تبادلہ خیال کریں گے۔

دستاویزی فلم بازار تسلیم پیشہ وروں اور ابھرتی ہوئی صلاحیت والوں کے درمیان تعاون کو فروغ دینے کے لیے ایک انٹرایکٹو مرکز بننے کا خواہاں ہے۔ اس کا مقصد

پیداوار کے مختلف مراحل میں اہم مدد فراہم کرکے عالمی سطح پر اثر انگیز دستاویزی فلموں کی تخلیق اور تقسیم کو آگے بڑھانا ہے۔

دستاویزی فلم بازار فلم سازوں کی آواز کو بڑھانے اور دلکش کہانیوں کو بین الاقوامی سنیما کے سامنے لانے کے لیے پرعزم ہے۔ شرکاء موجودہ رجحانات، مارکیٹ کے تقاضوں، تقسیم کی حکمت عملیوں اور سامعین کی ترجیحات کے بارے میں قابل قدر معلومات حاصل کریں گے۔ صنعت کے ماہرین بصیرت انگیز رائے فراہم کرتے ہیں تاکہ پروجیکٹوں کو ان کی مکمل صلاحیت حاصل کرنے میں مدد ملے۔

بازار مہاراشٹر فلم، اسٹیج اینڈ کلچرل ڈیولپمنٹ کوآپریشن لمیٹڈ، جے اینڈ کے، آئی ڈی پی اے، سینیڈبس وغیرہ جیسی تنظیموں کی ایک وسیع رینج کے اسٹالوں کی میزبانی کرتا ہے۔ مرکزی وزارت سیاحت نے سری لنکا، بیلاروس، ایران اور ارجنٹائن جیسے ممالک کے اسٹالوں کی بھی سہولت فراہم کی ہے۔

***

ش ح۔ع س۔ ک ا



(Release ID: 2025685) Visitor Counter : 30