کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کیمیکلز اور فرٹیلائزر کے مرکزی وزیر جناب جگت پرکاش نڈا اور کیمیکلز اینڈ فرٹیلائزر کی مملكتی وزیر محترمہ انوپریہ پٹیل نے دواسازی کے محکمے کی ایک جائزہ میٹنگ کی صدارت کی


محکمے نے فارما اور میڈی ٹیک سیکٹر کا تفصیلی جائزہ اور محکمے کی سرگرمیوں پر تفصیلی پریزنٹیشن پیش كی

Posted On: 15 JUN 2024 4:50PM by PIB Delhi

کیمیکلز اور فرٹیلائزرز کے مرکزی وزیر جناب جگت پرکاش نڈا نے وزارت کیمیکلز اینڈ فرٹیلائزرز كی مملكتی محترمہ انوپریہ پٹیل کے ساتھ آج دواسازی کے محکمے کی ایک جائزہ میٹنگ کی صدارت کی۔ محکمے نے فارما اور میڈی ٹیک سیکٹر کا تفصیلی جائزہ اور محکمے کی سرگرمیوں بشمول ریگولیٹری فریم ورک اور محکمے کی طرف سے نافذ کردہ اسکیموں سے متعلق ایك مفصل پریزنٹیشن پیش كی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001WZZC.jpg

 

وزیر موصوف نے وزیر اعظم کے وكست بھارت ایٹ 2047 کے وژن پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور پانچ سالہ ایجنڈا اور 100 دن کے ایکشن پلان کا بھی جائزہ لیا۔ پانچ سالہ منصوبے میں منشیات کی حفاظت، طبی آلات میں آتم نربھر بھارتا، جن اوشدھی اسکیم کی توسیع اور علاج اور ادویات کو شہریوں کے لیے سستی بنانے پر توجہ مرکوز کیا جائے گا۔

مرکزی وزیر نے یہ بھی ہدایت دی کہ معیار پر نئے سرے سے توجہ دی جانی چاہیے اور تمام ادویات اور طبی آلات بنانے والے پلانٹوں کو اگلے تین برسوں میں عالمی معیار کے مطابق اپ گریڈ کیا جانا چاہیے۔

***

ش ح۔ ع س۔ ک ا

 


(Release ID: 2025570) Visitor Counter : 57