وزارت اطلاعات ونشریات

جنگلی حیات کے موضوع پر فلم بنانے والے فلم ساز جناب سُبّیہ نلامُتو  نے 18ویں ایم آئی ایف ایف کے دوران وی شانتارام لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ جیتا

Posted On: 15 JUN 2024 4:19PM by PIB Delhi

ممبئی، 15 جون 2024

18واں ممبئی فلم فیسٹیول (ایم آئی ایف ایف) جنگلی حیات کے موضوع پر فلم بنانے والے مشہور فلم ساز جناب سُبّیہ نلامُتو کو مقتدر وی شانتارام لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نواز کر ان کی عزت افزائی کر رہا ہے۔یہ اعلان آج اطلاعات و نشریات کے وزیر مملکت ڈاکٹر ایل مروگن نے کیا۔

وزیر موصوف نے این ایف ڈی سی کامپلیکس میں میڈیا کے ساتھ بات چیت کے دوران کہا، ’’میں اس ایڈیشن کے دوران یہ مقتدر ایوارڈ جیتنے کے لیے جناب نلامُتو کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔‘‘ ایم آئی ایف ایف  یہ ایوارڈ جناب سبیہ نلامتو کو جنگلی حیات کے موضوع پر فلم سازی کی دنیا میں ان کے غیر معمولی تعاون کے اعتراف میں تفویض کیا جائے گا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/shantaram-1ACLC.jpg

جناب سببیہ نلامتو نے وائلڈ لائف سنیماٹوگرافی میں غیر معمولی تعاون دیا ہے، جس سے انہیں عالمی سطح پر پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔ فلم اینڈ ٹیلی ویژن انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا کے سابق طالب علم، جناب نلامتو نے ہندوستان کی سب سے طویل عرصے سے چلنے والی پانڈا ایوارڈ یافتہ ماحولیاتی سیریز، ’لیونگ آن دی ایج‘ پر اپنے کام سے شہرت حاصل کی۔ انہوں نے تیز رفتار کیمرہ مین  کے طور پر انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اِسرو)  میں اپنی مدت کار  کے دوران بھی اپنی مہارت کا مظاہرہ کیا۔

رائل بنگال ٹائیگر کے تئیں ان کی زبردست دلچسپی نیشنل جغرافیہ چینل اور بی بی سی  کے لیے ٹائیگر پر مرتکز پانچ بین الاقوامی دستاویزی فلموں کی صورت میں سامنے آئی۔ان کی شاندار فلمو گرافی میں ٹائیگر ڈائنیسٹی (2012-2013)، ٹائیگر کوئین (2010) اور ورلڈس موسٹ فیمس ٹائیگر (2017) شامل ہیں۔ انہوں نے ماحولیات اور انسانوں اور ماحولیاتی نظام کے درمیان تعامل کے موضوع پر لاتعداد دستاویزی فلمیں بنائی ہیں جیسے کہ بی بی سی ورلڈ کے لیے ارتھ فائل (2000) اور اینیمل پلانیٹ کے لیے دی ورلڈ گون وائلڈ (2001)۔ وائلڈ لائف سنیماٹوگرافی میں ان کی کامیابیوں میں بھارت میں جنگلی حیات کی فلم بندی کے لیے 4کے ریزولوشن استعمال کرنے والے اولین افراد میں سے ایک ہونے کا اعزاز بھی شامل ہے۔

جناب سُبیہ نلامتو نے کئی قومی اور بین الاقوامی ایوارڈس جیتے ہیں جن میں پانچ قومی فلم ایوارڈ بھی شامل ہیں۔ وہ جیکسن ہول وائلڈ لائف فلم فیسٹیول کے باقاعدہ جیوری ممبر ہیں اور انڈین پینورما فلم فیسٹیول (2021) کے جیوری چیئرمین کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔

وی شانتارام لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ کے بارے میں

ممتاز ڈاکٹر وی شانتارام لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ ایم آئی ایف ایف کے ہر ایڈیشن میں ایک فلم ساز کو دستاویزی فلموں اور بھارت میں اس کی تحریک میں اہم تعاون کے لیے دیا جاتا ہے۔ یہ 10 لاکھ روپئے کے نقد انعام، ٹرافی اور ایک توصیفی سند پر مشتمل ہے۔ گذشتہ برسوں کے دوران ایوارڈ کے دیگر نامور وصول کنندگان میں شیام بینیگل، وجے مولے اور دیگر ممتاز فلم ساز شامل ہیں۔  یہ ایوارڈ لیجنڈ فلم ساز وی شانتارام کی یاد میں قائم کیا گیا ہے۔

 

**********

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:7463



(Release ID: 2025549) Visitor Counter : 31