دیہی ترقیات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

دیہی ترقی ، زراعت اور کسانوں کی بہبود کے وزیر جناب شیوراج سنگھ چوہان نے کل دیہی ترقی کی وزارت کی مختلف اسکیموں کے اگلے 100 دنوں کے ایکشن پلان پر میٹنگ کی


دیہی ترقی کے وزیر نے اگلے 100 دنوں کے ایکشن پلان کو مستحکم اور موثر انداز میں نافذ کرنے پر زور دیا

ہمیں ہر مسئلہ کو سنجیدگی سے لینا ہوگا، اور اگر اسکیم کے قواعد و ضوابط کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے، تو ترمیم بھی کی جانی چاہئے: شری شیوراج سنگھ چوہان

Posted On: 15 JUN 2024 3:18PM by PIB Delhi

دیہی ترقی، زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر جناب شیوراج سنگھ چوہان نے کل شام وزارت کی مختلف اسکیموں کے اگلے 100 دنوں کے ایکشن پلان پر ایک میٹنگ کی۔ دیہی ترقی کے وزیر نے اگلے 100 دنوں کے ایکشن پلان کو مستحکم اور موثر انداز میں نافذ کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب کو دیہی ترقی کی ہر اسکیم پر پوری طاقت کے ساتھ مل کر کام کرنا ہوگا، تب ہی وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا ترقی یافتہ ہندوستان کا خواب پورا ہوگا۔

قومی سماجی امدادی پروگرام (این ایس اے پی) پر گفتگو کرتے ہوئے، انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ہمیں بزرگوں، بیواؤں اور معذوروں کے لیے ایک مثالی زندگی کے لیے اس منصوبے کی تشکیل کرنا ہے، جس کے لیے ہمیں ہر مسئلے کو سنجیدگی سے لینا ہو گا، اور اس کے لیے اگر اسکیم کے قواعد و ضوابط کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے، تو ترمیم بھی کی جانی چاہئے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002FX6X.jpg

ضلعی ترقیاتی رابطہ اورنگرانی کمیٹیوں (ڈی آئی ایس ایچ اے- دیشا) کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ دیشا کمیٹیوں کو مزید مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔ وزیر موصوف نے مزید کہا کہ وہ تمام نو منتخب اراکین اسمبلی کو خط لکھیں گے اور ان سے درخواست کریں گے کہ دیشا کمیٹیوں کے اجلاس وقت پر منعقد ہوں تاکہ ہر چھوٹے بڑے مسئلے اور پیش رفت پر مسلسل توجہ دی جا سکے۔

دیہی ترقی کے وزیر مملکت ڈاکٹر چندر شیکھر پیمسانی، جناب کملیش پاسوان، دیہی ترقی کے سکریٹری جناب شیلیش کمار سنگھ اور وزارت کے سینئر افسران بھی میٹنگ میں موجود تھے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح ۔ رض  ۔ ت ع(

7462



(Release ID: 2025546) Visitor Counter : 59