کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت
کیمیکلز اور فرٹیلائزر کے مرکزی وزیر جناب جگت پرکاش نڈا نے وزیر مملکت محترمہ انوپریہ پٹیل کے ہمراہ وزارت کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور 100 روزہ ایجنڈہ حاصل کرنے کی ضرورت پر زور دیا
Posted On:
14 JUN 2024 6:58PM by PIB Delhi
کیمیکلز اور فرٹیلائزر کے مرکزی وزیر جناب جگت پرکاش نڈا نے وزیر مملکت محترمہ انوپریاپٹیل کے ساتھ کیمیکلز اور فرٹیلائزر محکمے کی کارکردگی کا مجموعی جائزہ لیا۔ وزیر موصوف نے وکست بھارت 2047 کے وزیراعظم کے ویژن پر توجہ مرکوز کرنے پر زور دیا اور محکمے کے سو روزہ ایجنڈے کے حصول پر خصوصی طور سے زور دیا۔
وزیر موصوف نے صنعت کی عزت افزائی ، برآمدات کے فروغ اور ہنرمندی کی تربیت بڑھانے پر بھی زور دیا۔
کیمیکلز اور پٹرو کیمیکلز محکمے میں سکریٹری نے موجودہ کاروباری منظرنامے پر روشنی ڈالی اور آنے والے پانچ برسوں کے لئے کیمیکلز سیکٹر کے امکانات کو اجاگر کیا۔ سکریٹری صاحب نے محکمے کی جاری اسکیموں اور محکمے ک ے تحت آنے والے اداروں کی کارکردگی پر روشنی ڈالی۔ مرکزی وزیر نے افسران پر زور دیا کہ وہ محکمے کی جانب سے وضع کردہ سو روزہ ایجنڈے پر توجہ مرکوز کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہنرمندی کے فروغ اور تربیتی پروگراموں پر بھی خاص توجہ دی جائے اور ان پروگراموں میں انڈسٹری کو شامل رکھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ آتم نربھر بھارت کی تشکیل کے لئے تمام تر کوششیں کی جانی چاہئیں۔
***
ش ح۔ ع س۔ ک ا
(Release ID: 2025410)
Visitor Counter : 62