کوئلے کی وزارت

وزارت کوئلہ کمرشل کوئلہ بلاک نیلامی کے 10ویں دور کا آغاز کرے گی


اس راؤنڈ میں 62 بلاکس پیش کیے جانے کا امکان ہے

Posted On: 14 JUN 2024 4:46PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے 2047 تک توانائی کے لئے خودانحصاری حاصل کرنے اور کوئلے میں آتم  نربھر بھارت (خود انحصاری) کو یقینی بنانے کے وژن کے مطابق، کوئلہ اور کانوں کے مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی اگلے ہفتے کے دوران کمرشل کوئلہ بلاک کی نیلامی کے  10ویں دور کا آغاز کریں گے۔  وزیر موصوف نے ہدایت دی ہے کہ مکمل شفافیت اور ریونیو  یعنی محصول میں زیادہ سے زیادہ اضافہ کو یقینی بنایا جائے۔

نیلامی کے 10ویں دور کے دوران، تقریباً 62 کوئلہ بلاکس کو آخری یوزر پابندی کے بغیر پیش کیے جانے کا امکان ہے۔ ان کمرشل بلاکس سے پیدا ہونے والے کوئلے کو مختص کرنے والے کو آزاد بازار میں فروخت کرنے کی اجازت ہے۔

کمرشل کول بلاکس کی نیلامی کا آغاز جون 2020 میں وزیر اعظم نے کیا تھا۔ اس کے بعد سے، گزشتہ 9 راؤنڈز کے دوران، وزارت کوئلہ نے 256 میٹرک ٹن چوٹی بلند ترین  درجہ بندی صلاحیت کے ساتھ 107 کوئلہ بلاکس کی کامیابی سے نیلامی کی ہے۔

اب تک 11 کمرشل کوئلہ بلاکس میں کام جاری ہے۔ پچھلے سال کے دوران کمرشل بلاکس سے 17.5 میٹرک ٹن کوئلہ پیدا کیا گیا۔

کوئلہ کی وزارت نے پی ایم گتی شکتی نیشنل ماسٹر پلان پر کوئلہ بلاک پورٹل تیار کیا ہے، تاکہ بولی دہندگان کے لیے جغرافیائی خصوصیات کی مناسب نمائش کی سہولت فراہم کی جا سکے۔

****

 ش ح۔ش ت - ج

UNO-7436



(Release ID: 2025312) Visitor Counter : 41