کانکنی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جناب جی کشن ریڈی نے کوئلہ اور کانوں کے مرکزی وزیر کا عہدہ سنبھالا

Posted On: 13 JUN 2024 5:45PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی نے آج یہاں کوئلہ اور کانوں کے وزیر کی حیثیت سے عہدہ سنبھال لیا ہے ۔ کوئلہ، کانوں اور پارلیمانی امور کے سابق مرکزی وزیر جناب پرہلاد جوشی نے ریاستی کوئلہ اور کانوں کے وزیر جناب ستیش چندر دوبے کی موجودگی میں  ، جناب جی کشن ریڈی کو چارج سونپا۔ وزیر مملکت جناب ستیش چندر دوبے نے 11 جون  ، 2024 ء کو باضابطہ طور پر عہدہ سنبھالاتھا۔

Kishan Reddy takes charge as Union Minister of Coal and Mines

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0027UYK.jpg

کانوں کی وزارت کے سکریٹری جناب وی ایل کانتھا راؤ  ، وزارت کوئلہ  کے سکریٹری جناب امرت لال مینا اور دیگر سینئر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003QO0F.png

اپنے عہدہ کا چارج سنبھالنے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے، جناب جی کشن ریڈی نے ، وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے کوئلہ اور کانوں کے مرکزی وزیر کے طور پر خدمات انجام دینے اور بھارت کے عوام کی خدمت کا موقع فراہم کرنے کے لیے   ، انہیں یہ ذمہ داری سونپی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوئلہ اور کانوں کی دونوں وزارتیں کوئلہ اور کانکنی کے شعبے میں  بھارت کو آتم نربھر (خود  کفیل) بنانے کے لیے عزم، لگن، ایمانداری اور شفافیت کے ساتھ کام کریں گی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004O2SC.jpg

 

 ش ح۔   ج ق  - ع ا

U.No. 7422


(Release ID: 2025209) Visitor Counter : 68