وزارات ثقافت

آئی جی این سی اے نے سنسد  ٹی وی کے ساتھ ایک مفاہمت نامے  پر دستخط کئے

Posted On: 13 JUN 2024 9:16PM by PIB Delhi

ہندوستانی فن اور ثقافت کو لوگوں کے لیے مزید قابل رسائی بنانے کے لیے اندرا گاندھی نیشنل سینٹر فار دی آرٹس (آئی جی این سی اے) اور سنسد  ٹی وی کے درمیان ایک اہم معاہدے پر دستخط کیے گئے ہیں۔ اس کے تحت آئی جی این سی اے کے تیار کردہ پروگرام سنسد ٹی وی پر ٹیلی کاسٹ کیے جائیں گے اور سنسد ٹی وی بھی آئی جی این سی اے کے کلچرل آرکائیوز سے اس کامواد استعمال کر سکے گا۔  اس مفاہمت نامے -ایم او یو پر آئی جی این سی اے کی جانب سے ممبر سکریٹری ڈاکٹر سچیدانند جوشی اور سنسد ٹی وی کی جانب سے چیف ایگزیکٹیو آفیسرجناب رجت پنہانی نے دستخط کیے۔ اس موقع پر آئی جی این سی اے کی ڈائریکٹر ڈاکٹر پرینکا مشرا، آئی جی این سی اے کے تمام ڈویژنوں کے ایچ او ڈیز اور سنسد ٹی وی کے جوائنٹ سکریٹری (ایڈمنسٹریشن) جناب سمنت نارائن اور ایڈیٹر جناب شیام کشور سہائے بھی موجود تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001BDHV.jpg

ڈاکٹر سچیدانند جوشی نے اس معاہدے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا، ‘‘یہ بڑی خوشی کی بات ہے کہ سنسد ٹی وی اور آئی جی این سی اے کے درمیان یہ معاہدہ طے پا گیا ہے۔ اس کے ذریعے ہم بہت سے پروگراموں میں تعاون کر سکتے ہیں۔ ہم سب جانتے ہیں کہ کسی بھی مجموعہ اور کسی بھی فن کو وسیع پیمانے پر پھیلانے کی ضرورت ہے جس طرح سے سنسد ٹی وی کی نشریات  کی جاتی ہیں  اور یہ متنوع سامعین تک  پہنچتی ہیں، ہمیں یقین ہے کہ آئی جی این سی اے کی شاندار ورثہ، فن اور ثقافت کا ورثہ، سنسد ٹی وی کے ذریعے وسیع پیمانے پر پبلسٹی اورتشہیر حاصل کرے گا۔’’

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002K0PN.jpg

سنسد ٹی وی کے سی ای او جناب رجت پنہانی نے بھی معاہدے پر اپنے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا، ‘‘اس معاہدے کے تحت، ہم سنسد ٹی وی پر آئی جی این سی اے کے پروگرامز دکھائیں گے اور آئی جی این سی اے کے آرکائیو کا استعمال کریں گے۔’’  جناب سمنت نارائن نے تبصرہ کیا، ‘‘دونوں تنظیموں کے درمیان یہ معاہدہ بہت اہمیت کا حامل ہے۔ یہ ہمارے ثقافتی ورثے کو زیادہ سے زیادہ اجاگرکرنے کی طرف ایک اہم پہل قدمی ہے۔’’

************

U.No:7420

ش ح۔ع م- رم



(Release ID: 2025203) Visitor Counter : 53


Read this release in: English , Khasi , Hindi , Tamil