شہری ہوابازی کی وزارت
شہری ہوا بازی کے مرکزی وزیر مملکت جناب مرلی دھر موہول نے آج ذمہ داری سنبھال لی
Posted On:
13 JUN 2024 8:21PM by PIB Delhi
شہری ہوا بازی اور تعاون کے وزیرِ مملكت جناب مرلی دھر موہول نے آج نئی دہلی کے راجیو گاندھی بھون میں باضابطہ طور پر اپنی ذمہ داری سنبھال لی۔ اس موقع پر شہری ہوا بازی کے مركزی وزیر جناب کنجراپو رام موہن نائیڈو، شہری ہوابازی كی مركزی وزارت کے سکریٹری جناب ووملن منگ وولنم کے ساتھ وزارت کے سینئر افسران موجود تھے۔
عہدہ سنبھالنے کے بعد جناب موہول نے کہا كہ ’’میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے مجھے یہ نئی ذمہ داری سونپی۔ گزشتہ دہائی کے دوران وزارت نے مختلف شعبوں میں سہولیات کو نمایاں طور پر بڑھایا ہے۔ روزگار کو بھی بڑھایا ہے اور ہوائی اڈوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ کیا ہے۔ انہوں نے كہا كہ ہم قابل ذکر ترقی کر رہے ہیں۔ دنیا بھر کے ممالک کے ساتھ روابط قائم کر رہے ہیں اور ملک کے منظر نامے کو تبدیل کر رہے ہیں۔ عام لوگوں کا ہوائی جہاز میں سفر کرنے کا خواب حقیقت بنتا جا رہا ہے جس سے ان کی معاشی حالت بھی بلند ہو رہی ہے۔ ان ترقیوں کے ساتھ وزارت کی ذمہ داری بڑھ گئی ہے اور ہم اسے مختلف طریقوں سے آگے بڑھانے کے لیے وقف ہیں۔
مہاراشٹر كے پُنے سے وہ 18ویں لوک سبھا کے رکن کے طور پر منتخب ہوئے ہیں۔ اس سے قبل انہوں نے پُنے میونسپل کارپوریشن کے میئر کے طور پر خدمات انجام دی ہیں۔
***
ش ح۔ ع س۔ ک ا
(Release ID: 2025184)
Visitor Counter : 54