نیتی آیوگ
اٹل انوویشن مشن اور لا فاؤنڈیشن ڈسالٹ سسٹمز انڈیا نے ’ اسٹوڈنٹ انٹرپرینیورشپ پروگرام - مستقبل کے پرجوش کاروباری ‘ کی اختتامی تقریب کا انعقاد کیا
Posted On:
13 JUN 2024 11:34AM by PIB Delhi
اٹل اختراعی مشن ( اے آئی ایم ) نے پونے میں لا فاؤنڈیشن ڈسالٹ سسٹمز انڈیا کے اشتراک سے اے آئی ایم کے اسٹوڈنٹ انٹرپرینیورشپ پروگرام ( ایس ای پی ) سیزن –24-2023 کے دوران اسکول طلباء کے لیے اپنے اہم پروگرام ’ میڈ اِن ڈی 3 - مستقبل کے پر جوش کاروباریوں کی حوصلہ افزائی ‘ سے متعلق شاندار اختتامی تقریب کا اہتمام کیا ۔ یہ تقریب 8 مہینے کے ، اُس سفر کے اختتام پر منعقد کی گئی ، جو نو جوان ذہنوں اور پُر جوش کاروباریوں کی اختراعی صلاحیتوں کو فروغ دینے کا ایک سفر ہے ۔
اس تقریب میں طلباء کو کرشی وگیان کیندروں سے وابستہ کرنے پر خصوصی توجہ دی گئی ، جس کا مقصد دیہی ایکو نظام پر مرکوز بہت سے اہم پروگراموں کا آغاز کرنا ہے ۔ پورے بھارت میں 140 اسکولوں کی بہترین 12 ٹیموں نے مصنوعات کے ڈیزائن تیار کرنے میں نمایاں جدت طرازی کا مظاہرہ کیا اور رقوم کی فراہمی ، کاروبار اور مارکیٹنگ کی حکمت عملی کے بارے میں طلباء نے گہری سمجھ کا مظاہرہ کیا۔
نیتی آیوگ میں اٹل اختراع مشن کے ڈائریکٹر ڈاکٹر چنتن ویشنو، ڈسالٹ سسٹمز انڈیا کے منیجنگ ڈائریکٹر دیپک این جی، ڈسالٹ سسٹمز سولوشن لیب کے سی ای او سدرشن موگاسلے اور اکشرا انٹرنیشنل اسکول، پونے کے ٹیکنالوجی ایڈوائزر جیش راٹھور سمیت بہت سی شخصیات نے ایوارڈ کی اِس تقریب میں شرکت کی۔ ڈاکٹر چنتن وشنو نے اپنے با اثر انداز میں خطاب کیا ، جس میں بھارتی تعلیمی منظر نامے میں اختراع کی اہمیت اور مستقبل کے اختراع کاروں اور کاروباری افراد کی حوصلہ افزائی میں پروگرام کی مطابقت کو اجاگر کیا گیا۔
شری دادا مہا راج ناٹیکر ودیالیہ چھیکھلی کے طلباء نے پہلا مقام حاصل کیا ۔ یہ اسکول مہاراشٹر کا ایک دیہی اسکول ہے ۔ پونے کے آرکڈ اسکول نے دوسرا مقام حاصل کیا، جب کہ دلّی کے دھولا کنواں علاقے کا اسپرنگ ڈیلس اسکول تیسرے مقام پر رہا ۔ اسکولوں کی ، ا ِن کامیابیوں سے بھارت کے اگلی نسل کے اختراع کاروں اور پر جوش کاروباریوں کی حوصلہ افزائی کے پروگرام کے یکسر تبدیلی لانے والے اثرات واضح ہوتے ہیں ۔
اس پروگرام کو مشترکہ طور پر نیتی آیوگ کے اے آئی ایم اور لا فاؤنڈیشن ڈسالٹس سسٹمز نے کیا تھا ، جس کا مقصد پورے بھارت میں اسکول طلباء میں اختراع اور کاروباری سوچ پیدا کرنا تھا ۔ اے آئی ایم کی طرف سے منعقدہ اے ٹی ایل میراتھن میں بہترین کارکردگی پیش کرنے والی ٹیموں کو ، اس باوقار پروگرام میں شرکت کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔
اس پروگرام میں منتخب اسکول ، چھ طلبا اور ایک استاد کی ایک ٹیم تشکیل دیتے ہیں تاکہ ایک ظاہری اسٹارٹ اپ تشکیل دیا جاسکے۔ ایک اسٹارٹ اپ کے طور پر، طلباء کو اپنے ارد گرد نظر آنے والے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے ایک مثالی پروڈکٹ کو نشان زد کرنا ہوتا ہے، اسے 3 ڈی ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ڈیزائن کرنا ہوتا ہے ۔ اس کے بعد ، اسے مکمل طور پر تیار کرنا ہوتا ہے اور ایک مارکیٹنگ مہم تیاری کرنی ہوتی ہے ، جس میں پروڈکٹ بروشر، پروڈکٹ اشتہارات کی ویڈیو اور قیمتوں کا تعین کرنے کی حکمت عملی بیان کی جاتی ہے۔
2023 ء کے سیزن میں، 29 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے 140 اسکولوں نے حصہ لیا ۔ اس سے نوجوان کاروباریوں کی حوصلہ افزائی اور طلباء میں جدت طرازی کے جذبے کو جگانے میں پروگرام کے وسیع اثرات ظاہر ہوتے ہیں۔
******
ش ح۔ ا س - ع ا
U.No. 7396
(Release ID: 2024939)
Visitor Counter : 70