کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

اے پی ای ڈی اے نے ہندوستان سے متحدہ عرب امارات کو ایم ڈی 2 انناس کی پہلی کھیپ کی سہولت فراہم کی

Posted On: 13 JUN 2024 11:54AM by PIB Delhi

ہندوستان کے تازہ پھلوں کے برآمدی شعبے کے لیے ایک اہم پیش رفت میں، وزارت تجارت اور صنعت کے تحت زرعی اور پراسیسڈ فوڈ پروڈکٹس ایکسپورٹ ڈیولپمنٹ اتھارٹی (اے پی ای ڈی اے) نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای)کوایم ڈی2 قسم کے انناس کی پہلی کھیپ کی کامیاب برآمد میں سہولت فراہم کی۔

اپیڈا کے چیئرمین جناب ابھیشیک دیو نے اپیڈا اور انڈین کونسل آف ایگریکلچرل ریسرچ - سینٹرل کوسٹل ایگریکلچرل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (آئی سی اے آر  سی سی اے آر) کے سینئر افسران کی موجودگی میں 8.7 میٹرک ٹن (650 باکس) پر مشتمل قیمتی ایم ڈی  2 انناس کی کھیپ کو رسمی طور پر جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔

جناب ابھیشیک دیو نے کہا،‘‘یہ ہندوستان کی زرعی برآمدات کی تاریخ میں ایک اہم لمحہ کی نشاندہی کرتا ہے، جو عالمی منڈیوں میں اعلیٰ معیار کے انناس کی پیداوار اور فراہمی کی ہماری صلاحیت کو ظاہر کرتا ہے۔’’ انہوں نے آگے کہا،‘‘ایم ڈی2 کی قسم اپنی غیر معمولی مٹھاس اور معیار کے لیے مشہور ہے، اور ہم اسے متحدہ عرب امارات کی مارکیٹ میں متعارف کرانے پر بہت خوش ہیں۔’’

ایم ڈی 2 انناس، جسے‘‘گولڈن رائپ’’ یا‘‘سپر سویٹ’’کے نام سے  بھی کہا جاتا ہے، کوسٹا ریکا، فلپائن اور تھائی لینڈ جیسے ممالک میں نمایاں کاشت کے ساتھ انناس کی صنعت میں سنہری معیار بن گیا ہے۔

آئی سی اےآر  سی سی اے آرآئی نے مہاراشٹر میں کونکن علاقے کے سندھو درگ ضلع میں پیدا ہونے والے ایم ڈی 2 انناس کے لیے فصل کے بعد کے انتظام اور سمندری پروٹوکول کی ترقی کے لیے ضروری تکنیکی مدد فراہم کی۔ ایک نجی فرم نے بہترین معیار اور پیداوار کو یقینی بناتے ہوئے مقامی کسانوں کے ساتھ شراکت میں 200 ایکڑ پر اس قسم کو کامیابی سے اگایا۔

کٹے ہوئے انناس کو باریک بینی سے درجہ بندی کیا گیا، ترتیب دیا گیا، پیک کیا گیا اور پنویل، نوی ممبئی میں ذخیرہ کیا گیا۔ وہاں سے، کھیپ کو جواہر لال نہرو پورٹ ٹرسٹ (جے این پی ٹی) لے جایا گیا جہاں سے اسے  متحدہ عرب امارات کے آگے کے سفر کے لیے پہنچایا گیا۔

اپیڈا ہندوستان سے تازہ پھلوں اور سبزیوں کی برآمد کو فروغ دینے کے لیے اپنی وقف کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔ایم ڈی2 انناس کی یہ پہلی آزمائشی کھیپ اپیڈا کی برآمدی ٹوکری میں خاطر خواہ اضافے کی نشاندہی کرتی ہے، جس سے عالمی منڈی میں ہندوستان کی موجودگی میں اضافہ ہوتا ہے۔

-----------------------

ش ح۔ج ق ۔ ع ن

U NO: 7397



(Release ID: 2024937) Visitor Counter : 60