زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت

مرکزی وزیر شیوراج سنگھ چوہان نے زراعت اور کسانوں کی بہبود کی وزارت کے 100 دن کے ایکشن پلان کے بارے میں ایک میٹنگ کی


کسانوں پر مبنی کاموں پر پوری توجہ مرکوز کریں- جناب چوہان

زرعی پیداوار، پیداواری صلاحیت اور معیار کو بڑھانے پر خصوصی توجہ دیں - مرکزی وزیر زراعت

کسانوں اور زراعت کے شعبے کی مسلسل ترقی کے لیے وزیر اعظم کے وژن کے مطابق تیزی سے کام کریں

Posted On: 12 JUN 2024 5:18PM by PIB Delhi

زراعت اور کسانوں کی بہبود اور دیہی ترقی کے مرکزی وزیر جناب شیوراج سنگھ چوہان نے آج وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے سنکلپ کے مطابق 100 روزہ زرعی ایکشن پلان کے بارے میں محکمہ زراعت اور کسانوں کی بہبود کے سینئر افسران کے ساتھ تفصیل سے تبادلہ خیال کیا۔ جناب چوہان نے عہدیداروں سے کہا کہ وہ اپنی پوری توجہ کسان پر مبنی کاموں پر مرکوز کریں تاکہ وزیر اعظم کے سنکلپ کے مطابق کام تیزی سے ہوسکے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001UZTL.jpg

مرکزی وزیر نے مودی حکومت کی تیسری میعاد کے پہلے 100 دنوں کے محکمانہ ایکشن پلان کے تمام پہلوؤں کو سمجھتے ہوئے ملک کے زرعی شعبے کو مضبوط بنانے اور کسانوں کے دکھ اور تکلیف کو کم کرنے کے لیے سخت اقدامات کرنے کی ہدایات دیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے کسان بھائیوں اور بہنوں کو معیاری کھاد، بیج اور دیگر اشیاء کی دستیابی کو ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنایا جائے۔ وزیر موصوف  نے کہا کہ کسانوں کو اس سلسلے میں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا چاہیے اور اس کا خاص خیال رکھا جانا چاہیے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00240G5.jpg

مرکزی وزیر موصوف  نے اس بات پر زور دیا کہ ملک میں زرعی پیداوار اور پیداواری صلاحیت میں اضافہ ہونا چاہیے، اور ہمیں ایک ٹھوس ایکشن پلان کو نافذ کرنا چاہیے تاکہ ہم اپنی گھریلو ضروریات کو پورا کرنے کے ساتھ ساتھ دنیا کے دیگر ممالک کو ان کی ضروریات کے مطابق معیاری زرعی مصنوعات برآمد کر سکیں۔ میٹنگ میں سینئر افسران نے محکمہ وار اسکیموں کی پریزینٹیشن دی۔

زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر مملکت جناب رام ناتھ ٹھاکر اور جناب بھگیرتھ چودھری، زراعت کے سکریٹری جناب منوج اہوجا اور زرعی تحقیق اور تعلیم کے محکمے  ( ڈی اے آر ای ) کے سکریٹری اور انڈین کونسل آف ایگریکلچرل ریسرچ (آئی سی اے آر) کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ہمانشو پاٹھک بھی میٹنگ میں موجود تھے۔

******

ش ح۔ ا ک ۔ رب

U:7378



(Release ID: 2024793) Visitor Counter : 36