بھاری صنعتوں کی وزارت
جناب ایچ ڈی کمارسوامی نے بھاری صنعتوں کے مرکزی وزیر کا عہدہ سنبھال لیا
Posted On:
11 JUN 2024 9:24PM by PIB Delhi
جناب ایچ ڈی کمارسوامی نے آج یہاں بھاری صنعتوں کے مرکزی وزیر کا عہدہ سنبھال لیا۔
بھاری صنعتوں کی وزارت کے سکریٹری جناب کامران رضوی اور وزارت کے دیگر سینئر افسران نے ادیوگ بھون میں وزیرموصوف کا استقبال کیا۔
اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے، جناب ایچ ڈی کمارسوامی نے ملک کی جی ڈی پی کی ترقی کی رفتار کو بڑھانے کے مقصد سے اپنی وزارت سے متعلق مسائل کو حل کرتے ہوئے ملک کی ترقی کے لیے اپنے عزم کا اظہار کیا۔ وزیر موصوف نے مزید کہا کہ‘ہم پورے ملک کی خوشحال ترقی کے لیے خلوص نیت کے ساتھ کام کریں گے۔’
*****
ش ح۔ج ق۔ج ا
U:7362
(Release ID: 2024536)
Visitor Counter : 53