قبائیلی امور کی وزارت
درگا داس یوکی نے قبائلی امور کی وزارت میں مرکزی وزیرِ مملکت کی ذمہ داری سنبھال لی
Posted On:
11 JUN 2024 7:11PM by PIB Delhi
جناب درگا داس یوکی نے آج نئی دہلی کے شاشتری بھون میں قبائلی امور کی وزارت میں مرکزی وزیرِ مملکت کے طور پر اپنی ذمہ داری سنبھال لی۔ اس موقع پر جناب یوکی کا استقبال جناب ویبھو نیر، سکریٹری اور وزارت کے دیگر سینئر افسران نے کیا۔
جناب یوکی پہلی بار 2019 کے عام انتخابات میں مدھیہ پردیش کے بیتول حلقہ سے پارلیمنٹ کے ایوان زیریں کے لیے منتخب ہوئے تھے۔ اس کے بعد سے ہی وہ دفاع کی قائمہ کمیٹی کے رکن کے علاوہ قبائلی امور کی وزارت سے متعلق مشاورتی کمیٹی کے رکن ہیں۔
***
ش ح۔ ع س۔ ک ا
(Release ID: 2024432)
Visitor Counter : 54