بھارت کا مسابقتی کمیشن
azadi ka amrit mahotsav

سی سی آئی نے بلیک راک فنڈنگ کمپنی کے ذریعہ گلوبل انفراسٹرکچر مینجمنٹ، ایل ایل سی کے حصول کو منظوری دی

Posted On: 11 JUN 2024 7:37PM by PIB Delhi

بھارتی مسابقتی کمیشن (سی سی آئی ) نے بلیک راک فنڈنگ کمپنی کے ذریعے گلوبل انفراسٹرکچر مینجمنٹ، ایل ایل سی کے حصول کو منظوری دے دی ہے۔

مجوزہ مجموعہ بلیک راک فنڈنگ (بی ایف آئی) کمپنی کے ذریعے گلوبل انفراسٹرکچر مینجمنٹ، ایل ایل سی (جی آئی ایم)میں محدود ذمہ داری کمپنی کے مفادات کے 100فیصد کے حصول سے متعلق ہے۔

بی ایف آئی بلیک راک کمپنی (بلیک راک) کا ایک نو تشکیل شدہ مکمل ملکیتی ذیلی ادارہ ہے، جس میں کوئی آزاد سرگرمی نہیں ہے۔ بلیک راک ایک امریکی عوامی طور پر تجارت کی جانے والی کمپنی ہے جو دنیا بھر کے ادارہ جاتی اور خوردہ گاہکوں کو عالمی سرمایہ کاری کے انتظام، خطرات سے نمٹنے اور مشاورتی خدمات کی فراہمی میں سرگرم ہے۔ بلیک راک دنیا بھر میں ادارہ جاتی اور انفرادی سرمایہ کاروں کی جانب سے اثاثوں کا انتظام کرتی ہے۔

جی آئی ایم ایک عالمی آزاد انفراسٹرکچر فنڈ مینیجر ہے، جس کا صدر دفتر ریاستہائے متحدہ  کے شہر نیویارک میں ہے۔ جی آئی ایم اور اس کے ملحقہ تجارتی نام گلوبل انفراسٹرکچر پارٹنرز (’’جی آئی پی فنڈس‘‘) کے تحت کام کرنے والے کچھ سرمایہ کاری فنڈز کا انتظام کرتے ہیں۔

سی سی آئی کا تفصیلی حکم جلد شائع کیا جائے گا۔

**********

 

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:7351


(Release ID: 2024418) Visitor Counter : 80


Read this release in: Khasi , English , Hindi , Telugu