پنچایتی راج کی وزارت
مرکزی وزیر جناب راجیو رنجن سنگھ نے ماہی پروری، مویشی پروری، ڈیری اور پنچایتی راج کی وزارت کا عہدہ سنبھالا
وزیر مملکت جناب جارج کورین اور پروفیسر ایس پی سنگھ بگھیل نے بھی چارج سنبھالا
Posted On:
11 JUN 2024 5:24PM by PIB Delhi
مرکزی وزیر جناب راجیو رنجن سنگھ نے آج ماہی پروری، مویشی پروری،ڈیری اور پنچایتی راج کی وزارت کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔ عہدہ سنبھالنے کے بعد میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ نریندر مودی حکومت کے وژن اور پالیسیوں پر عمل درآمد میں تسلسل رہے گا۔ جناب سنگھ نے کہا کہ ان کی توجہ کسی بھی رکاوٹ کو دور کرنے پر مرکوز رہے گی جو اس وژن کے نفاذ میں سامنے آسکتی ہے۔
پنچایتی راج اور ماہی پروری،مویشی پروری اور ڈیری کے شعبوں کے وزرائے مملکت پروفیسر ایس پی سنگھ بگھیل اور ماہی پروری، مویشی پروری اور ڈیری کے وزیر جارج کورین نے بھی اپنے اپنے محکموں کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔ محکمہ کے سیکریٹریوں اور وزارتوں کے دیگر اعلیٰ حکام نے معزز وزراء کا استقبال کیا۔
****
ش ح۔ش ت۔ن ع
U:7341
(Release ID: 2024339)
Visitor Counter : 46