ارضیاتی سائنس کی وزارت

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ارتھ سائنسز کی وزارت کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) کا چارج سنبھالا

Posted On: 11 JUN 2024 4:58PM by PIB Delhi

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج نئی دہلی کے پرتھوی بھون ہیڈکوارٹرز میں ارتھ سائنسز کی وزارت (ایم او ای ایس) کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) کا چارج سنبھال لیا۔ ان کا خیرمقدم ایم او ای ایس کے سکریٹری ڈاکٹر ایم روی چندرن، سینئر سائنسدانوں، عہدیداروں اور ایم او ای ایس کے عملے نے کیا۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے 2014 سے، ایک مختصر مدت کے علاوہ، تقریباً دو بار یہ قلمدان سنبھالا ہے۔ وہ ادھم پور لوک سبھا حلقہ سے رکن  پارلیمنٹ ہیں۔ وہ سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج)؛ وزیر اعظم کے دفتر میں وزیر مملکت؛ عملہ، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت میں وزیر مملکت؛ جوہری توانائی کے محکمے میں وزیر مملکت اور خلائی محکمہ کے وزیر مملکت بھی ہیں۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ وزارت ارتھ سائنسز (ایم او ای ایس) کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) کا چارج  لیتے ہوئے

چارج سنبھالنے کے بعد میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے، ڈاکٹر جے سنگھ نے مسلسل اعتماد، حمایت اور حوصلہ افزائی کے لیے ،وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا ۔ ڈاکٹر سنگھ   نے کہا کہ’’ہمارے کرہ ارض کو درپیش چیلنجز جرات مندانہ کارروائی اور سائنسی اختراع کا مطالبہ کرتے ہیں۔ ہمیں پائیدار ترقی کو فروغ دینے، آب و ہوا کے خطرات کو کم کرنے، اعداد و شمار پر مبنی پالیسی اور فیصلہ سازی کو آگے بڑھانے، اپنے لوگوں کو خطرات سے بچانے اور آنے والی نسلوں کے لیے ماحولیاتی ذمہ داری کو بڑھانے کے لیے، زمینی سائنس کی بے پناہ صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کے لیے پرعزم رہنا چاہیے۔‘‘

سکریٹری، ایم او ای ایس ڈاکٹر ایم روی چندرن، ڈاکٹر جتیندر سنگھ کا استقبال کر تے ہوئے

اپنے استقبالیہ خطاب میں، ڈاکٹر ایم روی چندرن نے کہا  کہ ’’ڈاکٹر جتیندر سنگھ جی کی قیادت میں ارتھ سائنسز کی وزارت، تبدیلی کے اقدامات کی راہ پر گامزن ہے، جس کا مقصد ہمارے کرہ ارض کے وسائل کی وسیع صلاحیت کو پائیدار طریقے سے کھولنا اور چیلنجوں سے نمٹنا نیز  اپنے شہریوں کی ضروریات کو پورا کرنا، انہیں باخبر رکھنا اور کمیونٹی میں لچک پیدا کرنا ہے۔‘‘  ایڈیشنل سکریٹری اور مالیاتی مشیر، جوائنٹ سکریٹری اور ایم او ای ایس کے دیگر سینئر عہدیداران  بھی اس موقع پر موجود تھے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔ ا ع۔ن ا۔

U- 7326



(Release ID: 2024222) Visitor Counter : 30