ریلوے کی وزارت

جناب رونیت سنگھ نے ریلوے کے وزیر مملکت کا عہدہ سنبھالا


’’ریلوے عام لوگوں کو جوڑتا ہے، یہ ایک بہت بڑا کردار ادا کرتا ہے، اسے ایک ٹیم کے طور پر آگے لے جائیں گے‘‘:

جناب رونیت سنگھ

Posted On: 11 JUN 2024 3:34PM by PIB Delhi

ریلوے کے مرکزی وزیر مملکت جناب رونیت سنگھ نے آج ریل بھون میں اپنا عہدہ سنبھال لیا۔ انہیں فوڈ پروسیسنگ انڈسٹریز کی وزارت میں وزیر مملکت کا اضافی چارج بھی دیا گیا ہے۔ ریل بھون پہنچنے پر ریلوے بورڈ کی چیئرمین اور سی ای او محترمہ جیا ورما سنہا نے ریلوے کے سینئر عہدیداروں کے ساتھ ان کا استقبال کیا۔

WhatsApp Image 2024-06-11 at 12.16.09.jpeg

میڈیا کے نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے، جناب رونیت سنگھ نے کہا، "آج میں ریلوے کے وزیر کا عہدہ سنبھال رہا ہوں۔ میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی، وزیر داخلہ جناب امت شاہ، بی جے پی کے صدر اور مرکزی وزیر صحت جناب جے پی نڈا اور ریلوے کے وزیر جناب اشونی ویشنو کا شکر گزار ہوں۔ ہم ریلوے حکام کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔ میں ملک کے شہریوں کو بھی مبارکباد دیتا ہوں۔ ریلوے عام لوگوں کو جوڑتا ہے، یہ بہت بڑا کردار ادا کرتا ہے۔ ریلوے مسلسل ہفتے کے ساتوں دن چوبیس گھنٹے( 247 X )چلتی ہے۔ ہم اسے وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور ریلوے کے وزیر جناب اشونی ویشنو جی کی رہنمائی میں آگے لے جانے کے لیے ایک ٹیم کے طور پر کام کریں گے۔

*********

 ش ح۔م م - ج

UNO-7311



(Release ID: 2024108) Visitor Counter : 20