صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

سیشلز کے نائب صدر نے صدرجمہوریہ سے ملاقات کی

Posted On: 10 JUN 2024 6:44PM by PIB Delhi

جمہوریہ سیشلز کے نائب صدر،جناب احمد عفیف نے آج (10 جون، 2024) راشٹرپتی بھون میں صدر جمہوریہ ہندمحترمہ دروپدی مرمو سے ملاقات کی۔

نائب صدر عفیف نے 09 جون 2024 کو نئی دہلی کے راشٹرپتی بھون میں منعقدہ نئی حکومت کی حلف برداری کی تقریب میں سیشلز کی نمائندگی کی۔

صدر جمہوریہ مرمو نے سیشلز کی ترقی کی خواہشات میں مدد کرنے کے ساتھ ساتھ عوام سے عوام کے رابطے اور سکیورٹی تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے لیے ہندوستان کے عزم کا اعادہ کیا، جس کی رہنمائی ’ویژن ساگر –خطے میں سب کے لیے سلامتی اور ترقی‘ ہے۔

نائب صدر عفیف نے صدرجمہوریہ مرمو کو، صدر ویول رامکالوان اور سیشلز کے عوام کی جانب سے مبارکباد پیش کی اور اپنے پہلے سرکاری دورے پر ہندوستان آنے پرخوشی کا اظہار  کیا۔ دونوں رہنماؤں نے سیشلز میں ہندوستان کی ترقیاتی شراکت داری کی حمایت اور صلاحیت سازی میں مدد اور بحر ہند کے خطے میں دیرینہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے باہمی فائدے کے لیے دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے مل کر کام جاری رکھنے سےبھی اتفاق کیا۔

 

********

U.No.7276

(ش ح ۔ا ع۔م ش )   

 


(Release ID: 2023810)