صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

مالدیپ کے صدر کی صدر جمہوریہ ٔ ہند سے ملاقات

Posted On: 10 JUN 2024 6:16PM by PIB Delhi

جمہوریۂ مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو نے آج (10 جون، 2024) کوراشٹرپتی بھون میں صدر جمہوریہ ٔہند محترمہ دروپدی مرمو سے ملاقات کی۔

راشٹرپتی بھون میں صدر ڈاکٹر معیزو کا خیرمقدم کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے مالدیپ کی نئی حکومت اور عوام کو اپنی مبارکباد پیش کی اور اس اعتماد کا اظہار کیا کہ مالدیپ، صدر ڈاکٹر  معیزو کی قیادت میں خوش حالی اور ترقی کی راہ پر گامزن رہے گا۔

دونوں رہنماؤں نے دونوں ملکوں کے درمیان دیرینہ اور کثیر جہتی تعلقات  کاذکر کیا اور ہمارے وسیع تر دوطرفہ تعاون کے اہم ستونوں پر روشنی ڈالی جن میں عوام سے عوام کے روابط، صلاحیت سازی میں تعاون، اقتصادی اور تجارتی تعلقات اور ترقیاتی تعاون شامل ہیں۔

صدر جمہوریہ نے امید ظاہر کی کہ ہندوستان اور مالدیپ کے تعلقات آئندہ برسوں میں مزید مضبوط ہوتے رہیں گے۔

 

******

(ش ح۔ش ت۔ ج ا)

U:7273


(Release ID: 2023794) Visitor Counter : 64