وزارت دفاع

سندھو شکھر کار ریلی (10 - 27 جون 24) کو جھنڈی دکھا کر روانہ کرنے کی تقریب   

Posted On: 10 JUN 2024 4:43PM by PIB Delhi

سندھو شکھر کار ریلی کو دہلی سے لیہہ اور واپسی تک 10 جون 2024 کو نئی دہلی سے چیف آف پرسنل وائس اڈمیرل سنجے بھلا نے جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ اس مہم کا بنیادی مقصد ہندوستان کے بھرپور سمندری ورثے اور شمالی ریاستوں میں سمندری شعور کے بارے میں بیداری پھیلانا ہے۔

40 بحری اہلکاروں پر مشتمل یہ مہم دور دراز علاقوں سے گزرتے ہوئے 18 دنوں میں 3637 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرے گی۔

یہ مہم ہندوستانی بحریہ کی طرف سے خاص طور پر پنجاب، ہماچل پردیش، جموں و کشمیر اور لداخ کے علاقوں میں اسکولوں، کالجوں اور این سی سی یونٹوں میں بات چیت کے ذریعے رابطہ کاری کی سرگرمیوں کے حصول میں  نیز  چندی گڑھ میں سابق فوجیوں کی بات چیت کے پروگرام کے  ذریعے قابل فخر سابق فوجیوں تک پہنچنے میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگی۔ طلباء کے ساتھ ان بات چیت کے دوران، یہ ٹیم ہندوستانی بحریہ میں شامل ہونے اور نوجوانوں کو مسلح افواج میں شامل ہونے کے لیے ترغیب دینے کے بارے میں پریزنٹیشنز دے گی۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pix(1)SI04.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pix(2)ZTJ3.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pix(3)E7CN.jpeg

 

*************

ش ح ۔ ا ک ۔ ر ب

U. No.7268



(Release ID: 2023760) Visitor Counter : 39


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu