وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

فضائیہ کے سربراہ ،15 جون 2024کو ڈنڈی گل کے ایئر فورس اکیڈمی (اے ایف اے) میں کمبائنڈ گریجویشن پریڈ (سی جی پی) کا جائزہ لیں گے

Posted On: 10 JUN 2024 3:18PM by PIB Delhi

حیدرآباد میں ڈنڈی گل کی ایئر فورس اکیڈمی (اے ایف اے) میں، 15 جون 2024 کو، 213 آفیسرز کورس کی کمبائنڈ گریجویشن پریڈ (سی جی پی)، روایتی فوجی شان  و شوکت کے ساتھ، ہندوستانی فضائیہ ( آئی اے ایف) کی فلائنگ اور گراؤنڈ ڈیوٹی شاخوں کے کیڈٹس کی  پری کمیشننگ ٹریننگ کی کامیاب تکمیل کے موقع پر منعقد ہوگی ، ہندوستانی فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل وی آر چودھری (سی اے ایس) پریڈ کا جائزہ لینے والے افسر (آر او) ہوں گے۔

تقریب کے دوران، آر او زیر تربیت گریجویٹ کو پرزیڈنٹس  کمیشن سے نوازا جائے گا۔ اس تقریب میں فلائٹ کیڈٹس، ہندوستانی بحریہ، ہندوستانی کوسٹ گارڈ کے افسران اور دوست بیرونی ممالک کے افسران کو ’ونگ‘ پیش کرنا شامل ہے جو اپنی فلائینگ کی تربیت کامیابی کے ساتھ پوری کریں گے۔ تربیت کے ایک مشکل دور کی تکمیل ہونے کے ناطے، یہ موقع کسی بھی فوجی ہوا باز کے کیریئر میں سب سے اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔

فلائنگ برانچ کے فلائٹ کیڈٹ ،جو آرڈر آف میرٹ میں پہلے نمبر پر ہوں گے، انہیں فضائیہ کے سربراہ’سورڈ آف آنر‘ اور مجموعی تربیت میں بہترین کارکردگی پر ’پرزیڈنٹس پلیگ‘ سے نوازا جائے گا۔ اس فلائیٹ کیڈٹ کو پریڈ کی کمانڈ کرنے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔ آر او، گراؤنڈ ڈیوٹی شاخوں میں مجموعی آرڈر آف میرٹ میں پہلے نمبر پر آنے والے ٹرینی کو پرزیڈنٹس پلیگ کی تختی بھی پیش کریں گے۔پلیٹس پی سی -7 ایم کے - II،ڈورنیئر ،ہوک ، کرن اور چیتک طیاروں کی  تشکیل کے ساتھ ایک دلکش فلائی پاسٹ کیا جائے گا اور پلیٹس پی سی -7 ایم کے - II  ،ایس یو-30 ایم کےI  ، سوریہ کرن ایروبیٹک ٹیم (ایس کے اے ٹی) اور سارنگ ہیلی کاپٹر ڈسپلے ٹیم، سی جی پی کے ایروبیٹک شوز  کی اختتامی کارروائی کریں گے۔

 

اے ایف اے،ہندوستانی فضائیہ  کا سب سے بڑا تربیتی ادارہ ہے، جوآئی اے ایف کے پائلٹوں، زمینی ڈیوٹی اور تکنیکی افسران کی تربیت کا گہوارہ ہے۔ اکیڈمی ،باضابطہ طور پر اس وقت وجود میں آئی  تھی جب اس وقت کے صدر جمہوریہ ہند ڈاکٹر ذاکر حسین نے 11 اکتوبر 1967 کو اس کا سنگ بنیاد رکھاتھا۔ اس اکیڈمی میں تربیت کا مقصد، ہر شاخ کے افسران کے درمیان ہمدردی کے جذبے کو پروان چڑھانا اور صحت مندانہ روابط کو فروغ دینا ہے۔

********

U.No.7267

(ش ح ۔ا ع۔م ش )    


(Release ID: 2023740) Visitor Counter : 63


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu