وزارت دفاع

پونے میں ٹیکنالوجی کےفوجی انسٹی ٹیوٹ نے، تینوں - خدمات کےافسران کے لیے دفاعی خدمات تکنیکی اسٹاف کورس کا آغاز


پہلا کورس کی تربیت نو تشکیل شدہ ٹرائی- سروسز مشترکہ تربیتی ٹیموں کے ذریعے کی جائے گی

Posted On: 10 JUN 2024 2:30PM by PIB Delhi

تینوں خدمات کے افسران کے لیے فلیگ شپ ڈیفنس سروسز ٹیکنیکل اسٹاف کورس کا آغاز، 10 جون 2024 کو پونے میں ٹیکنالوجی کےملٹری انسٹی ٹیوٹ میں شروع ہوا۔  ہندوستانی کوسٹ گارڈ اور دوست بیرونی ممالک کے پانچ افسران سمیت کل 166 افسران اس کورس میں حصہ لے رہے ہیں، جو مستقبل کے تکنیکی جنگجوؤں اور فوجی رہنماؤں کے طور پر، ہندوستانی فوج، ہندوستانی بحریہ، ہندوستانی فضائیہ اور  دوست بیرونی ممالک کے مڈ کیریئر کے افسران کو تربیت دینے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔

ایم آئی ایل آئی ٹی کے کمانڈنٹ، وویک بلوریہ اے وی ایم نے مستقبل کے فوجی رہنماؤں سے اپنے افتتاحی خطاب کے دوران خدمات کے درمیان اتحاد اور ہم آہنگی کی اہمیت پر زور دیا اور کثیر رخی ڈومین کاروائیوں میں جنگ لڑنے کے لیے، ہر سروس کی منفرد صلاحیتوں کو سمجھنے کی اہمیت پر زور دیا۔ کمانڈنٹ نے مستقبل کے تکنیکی جنگجوؤں کی ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیوں اورجگرافیائی نیز سیاسی مسائل کے بارے میں جامع تفہیم پیدا کرنے کی ضرورت پر بھی روشنی ڈالی، جو ہندوستان کے فوجی اور سلامتی کے منظر نامے کو متاثر کرتی ہیں۔ یہ آگاہی انہیں باخبر فیصلے کرنے اور فوجی حکمت عملیوں میں مؤثر طریقے سے حصہ رسدی کرنے کے لیے بااختیار بنائے گی، جس میں خدمات میں مخصوص ٹیکنالوجیوں کو جذب کرنا شامل ہے۔

 کورس کے دوران، افسران کو مختلف ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیوں، دفاعی حکمت عملیوں، لائیو اور نقلی مشقوں، سیمیناروں، باہمی تعاون کے منصوبوں، مستقبل کے مختلف شعبوں کے دوروں کے ساتھ ساتھ دفاعی تحقیق و ترقی اور صنعتی راہداریوں سے روشناس کرایا جائے گا ، تاکہ قومی سلامتی کی حکمت عملی کے بارے میں ان کی آگاہی اور سمجھ اور فوجی ٹیکنالوجیوں میں آتم نربھرتا میں ٹیکٹیکل آپریشنز اور قومی کوششوں کو مستحکم کیا جا سکے۔

 

ایم آئی ایل آئی ٹی کے تئیں جوائنٹنس کی طرف ایک اولین پہل میں، مشترکہ ٹریننگ کے انعقاد کے لیے جوائنٹ ڈویژنز، جن میں سہ فریقی خدمات سے تیار کردہ افسران شامل ہیں، مختلف مہارتوں کے سیٹ اور نقطہ نظر کویکجا کریں گے۔ یہ پہلی ڈی ایس ٹی ایس سی ہوگی جسے نئی تشکیل شدہ ٹرائی سروسز مشترکہ تربیتی ٹیموں کے ذریعے تربیت دی جائے گی۔ اس اقدام کا مقصد کثیر جہتی ڈومین کا روائیوں  اور مشترکہ ثقافت کی تشکیل کے لیے درکار ہم آہنگی اور انضمام کو فروغ دینا ہے۔

 

********

U.No.7266

(ش ح ۔ا ع۔م ش )    



(Release ID: 2023726) Visitor Counter : 33