جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سولر اینرجی کارپوریشن آف انڈیا نے قومی سبز ہائیڈروجن مشن (این جی ایچ ایم) کے ایس آئی جی ایچ ٹی پروگرام کے تحت سبز امونیا پیدا کرنے والوں کے انتخاب کے لیے آر ایف ایس جاری کیا


پیداوار اور سپلائی کے مقصد سے سبز امونیا کی سالانہ 5.39 لاکھ ملین ٹن کے بقدر مجموعی طور پر دستیاب صلاحیت کے لیے مسابقتی بولی کا آغاز کیا گیا

Posted On: 08 JUN 2024 8:00PM by PIB Delhi

بھارت نے ملک میں گرین ہائیڈروجن اور اس کے مشتقات کی مانگ کی جانب ایک اہم قدم اٹھایا ہے۔ سولر انرجی کارپوریشن آف انڈیا (ایس ای سی آئی) نے سبز ہائیڈروجن تغیر کے لیے کلیدی مداخلت (ایس آئی جی ایچ ٹی) پروگرام کے موڈ 2 اے کے تحت لاگت پر مبنی مسابقتی بولی کے ذریعے بھارت میں گرین امونیا کی پیداوار کے لیے گرین امونیا پروڈیوسرز کے انتخاب کے لیے درخواست (آر ایف ایس) جاری کی ہے۔ نیشنل گرین ہائیڈروجن مشن نئی اور قابل احیاء توانائی کی وزارت (ایم این آر ای) کے ذریعے نافذ کیا جا رہا ہے۔

سبز امونیا کی پیداوار کے لیے زبردست تقویت

5.39 لاکھ میٹرک ٹن (ایم ٹی)/سالانہ سبز امونیا کی پیداوار اور سپلائی کی کل دستیاب صلاحیت کی بولی ای-نیلامی کے ذریعے کی جائے گی جس کے بعد ای-معکوس نیلامی کا عمل ہوگا۔ تیار شدہ سبز امونیا کھاد کمپنیوں کو فراہم کی جائے گی۔

آر ایف ایس یہاں ملاحظہ کی جا سکتی ہے۔

سبز ہائیڈروجن تغیرکے لیے کلیدی مداخلتیں (ایس آئی جی ایچ ٹی)

ایم این آر ای نے اس سے پہلے ایس آئی جی ایچ ٹی پروگرام کے نفاذ کے لیے اسکیم کے رہنما خطوط جاری کیے تھے – عنصر II :این جی ایچ ایم کے گرین امونیا کی پیداوار (موڈ 2 اے کے تحت) کے حصول کے لیے ترغیب۔ ایس ای سی آئی کو اس اسکیم کے لیے عمل درآمد کرنے والی ایجنسی کے طور پر مقرر کیا گیا ہے۔

ایس آئی جی ایچ ٹی پروگرام کے تحت، ایم این آر ای نے پہلے ہی 4.12 لاکھ میٹرک ٹن (ایم ٹی)/ سالانہ گرین ہائیڈروجن پیداواری صلاحیت اور 1.5 جی ڈبلیو/ سالانہ الیکٹرولائزر مینوفیکچرنگ صلاحیت مختص کی ہے۔

قومی سبز ہائیڈروجن مشن

قومی سبز ہائیڈروجن مشن 19744 کروڑ روپئے کے خرچ کے ساتھ 4 جنوری 2023 کو، مالی برس 2029-30 تک کے لیے شروع کیا گیا تھا۔ یہ مشن صاف ستھری توانائی کے توسط سے بھارت کو آتم نربھر (خود کفیل) بنانے کے بھارت کے ہدف میں اپنا تعاون دے گا اور عالمی صاف ستھری توانائی تغیر کے لیے ترغیب  فراہم کرے گا۔ یہ مشن معیشت کے کاربن اخراج میں خاطر خواہ تخفیف لائے گا، حجری ایندھن کی  درآمدات پر انحصار میں کمی لائے گا، اور بھارت کو سبز ہائیڈروجن میں تکنالوجی اور منڈی میں قیادت حاصل کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔

**********

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:7258


(Release ID: 2023637) Visitor Counter : 69


Read this release in: English , Hindi , Tamil