وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

نائب آرمی چیف نے آفیسرز ٹریننگ اکیڈمی، گیا کی 25ویں پاسنگ آؤٹ پریڈ کا جائزہ لیا


118 آفیسر کیڈٹ ہندوستانی فوج اور آسام رائفل میں کمیشنڈ آفیسر بنے

Posted On: 08 JUN 2024 7:11PM by PIB Delhi

آفیسرز ٹریننگ اکیڈمی، گیا کی سلور جوبلی (25ویں) پاسنگ آؤٹ پریڈ 08 جون 2024 کو منعقد کی گئی۔ پریڈ میں کل 118 آفیسر کیڈٹس کو انتم پگ سے گزرتے اور ہندوستانی فوج اور آسام رائفلز میں کمیشنڈ آفیسر بنتے ہوئے دیکھا گیا۔ آسام رائفلز سے 15؛ اور ٹیکنیکل انٹری اسکیم کورس کے 60 (سیریل نمبر 43) سمیت، اسپیشل کمیشنڈ آفیسرز کورس (سیریل نمبر 52) کے 58 آفیسر کیڈٹس کو بطور آفیسر تعینات کیا گیا۔ تفصیلات درج ذیل ہیں:

 

اسپیشل کمیشنڈ آفیسرز کورس – 52

 

  • خصوصی کمیشنڈ آفیسرز - 43 آفیسر کیڈٹس
  • آسام رائفلز - 15 آفیسر کیڈٹس

 

ٹیکنیکل انٹری اسکیم کورس – 43

 

  • کیڈٹ ٹریننگ ونگ، ایم سی ای ایم ای، سکندرآباد - 20 آفیسر کیڈٹس
  • کیڈٹ ٹریننگ ونگ، سی ایم ای، پونے - 24 آفیسر کیڈٹس
  • کیڈٹ ٹریننگ ونگ، ایم سی ٹی ای، مہو - 16 آفیسر کیڈٹس

 

نائب آرمی چیف لیفٹیننٹ جنرل اوپیندر دویدی پریڈ کا جائزہ لینے والے افسر تھے۔ اکیڈمی کے انڈر آفیسر پنکج شرما 25ویں پاسنگ آؤٹ پریڈ کے پریڈ کمانڈر تھے۔ نائب آرمی چیف نے تربیت کے دوران مثالی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے آفیسر کیڈٹس کو ایوارڈ بھی دیے۔ ایوارڈ درج ذیل ہیں:

 

  • بٹالین انڈر آفیسر ڈی سبھاش نے ٹیکنیکل انٹری اسکیم کورس سیریل نمبر-43 میں مجموعی طور پر بہترین آفیسر کیڈٹ ہونے کے لیے سورڈ آف آنر اور گولڈ میڈل جیتا۔ انہیں مدراس رجمنٹ میں تعینات کیا گیا ہے۔
  • بٹالین کیڈٹ کوارٹر ماسٹر شبھم سنگھ تنور نے ٹیکنیکل انٹری اسکیم سیریل نمبر-43 میں مجموعی طور پر دوسرے بہترین آفیسر کیڈٹ کے طور پر منتخب ہونے پر سلور میڈل جیتا۔ انہیں 8ویں گورکھا رائفل میں کمیشن کیا گیا ہے۔
  • اکیڈمی انڈر آفیسر پنکج شرما نے ٹیکنیکل انٹری اسکیم سیریل نمبر-43 میں مجموعی طور پر تیسرا بہترین آفیسر کیڈٹ ہونے پر کانسی کا تمغہ جیتا۔ وہ 235 بنگال انجینئرز رجمنٹ میں کمیشن یافتہ ہیں۔
  • اکیڈمی کیڈٹ ایڈجوٹینٹ جگسر سنگھ نے اسپیشل کمیشنڈ آفیسر کورس سیریل نمبر-52 میں مجموعی طور پر بہترین آفیسر کیڈٹ منتخب ہونے پر سلور میڈل جیتا۔ انہیں کور آف آرمی ایوی ایشن میں کمیشن کیا گیا ہے۔
  • گریز کمپنی نے چیمپیئن کمپنی ہونے پر چیف آف دی آرمی اسٹاف کا بینر جیتا۔

 

پاسنگ آؤٹ کورسز کے آفیسر کیڈٹس سے خطاب کرتے ہوئے، جائزہ لینے والے افسر نے نوجوان فوجی رہنماؤں سے فوج کی اقدار، روایات اور اخلاقیات کو برقرار رکھنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے حالت امن اور جنگ میں مادر وطن کے بہادر سپاہیوں کی قیادت کرتے ہوئے پیشہ ورانہ قابلیت کے ساتھ ہمدردی کی اہمیت پر زور دیا۔

مسلح افواج کی روایات پر عمل کرتے ہوئے وار میموریل پر پھولوں کی چادر چڑھائی گئی۔ ریویونگ آفیسر، کمانڈنٹ، آفیسرز ٹریننگ اکیڈمی، گیا اور دیگر سینئر افسران اور معززین نے جنگی یادگار پر اپنے شہید ہونے والے ہیروز کو خراج عقیدت پیش کیا۔

 

 

 

 

**********

ش ح۔ ف ش ع- م ف

U: 7257


(Release ID: 2023634) Visitor Counter : 58


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Tamil