نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ

گزشتہ 6دہائیوں میں پہلی مرتبہ ایک وزیر اعظم کو تیسری مدت کے لیے حکومت کرنے کا موقع حاصل ہوا ہے:نائب صدرجمہوریہ


جب کبھی بھی کوئی شک ہو تو ہندوستانی آئین کے متن کا مطالعہ کیا جائے:نائب صدر جمہوریہ کا بین

اپنے نظریات اور خیالات کا اظہار کرنے کے لیے سوشل میڈیا کی طاقت سے فائدہ اٹھایا جائے:ناصدر جمہوریہ کا نوجوانوں کو مشورہ

ہندوستان ایک غیر فعال بڑی طاقت نہیں ہے، بلکہ ایک ایسا ملک ہے جو مسلسل آگے بڑھ رہا ہے:نائب صدر جمہوریہ

Posted On: 07 JUN 2024 6:09PM by PIB Delhi

نائب صدر جمہوریہ جناب جگدیپ دھنکھر نے آج حکومت کی تیسری میعاد کی تاریخی اہمیت کو تسلیم کیا، جس کی گزشتہ چھ دہائیوں میں مثال نہیں ملتی۔ اس طرح کے کارنامے کے انوکھے پن  کا پر زور انداز میں ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ‘‘1962 کے بعد یہ پہلی بار ہے کہ کسی وزیر اعظم کو تیسری مدت کے لیے حکومت کرنے کا موقع  ملاہے۔’’

نائب صدر کے انکلیو میں راجیہ سبھا انٹرن شپ پروگرام کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے جناب دھنکھر نے انٹرنز پر زور دیا کہ وہ اپنے خیالات کے اظہار کرنے کے لیے سوشل میڈیا کی طاقت کا استعمال کریں اور جمہوریت میں نقصان دہ رجحانات کے خلاف محتاط رہیں۔ مثبت ترقی کے لیے پارلیمنٹ میں تعمیری بحث ومباحثے، مکالمے کے کردار پر زور دیتے ہوئے جناب دھنکھر نے انٹرنز پر زور دیا کہ اگر وہ ان اصولوں سے کوئی انحراف دیکھتے ہیں تو رائے عامہ کو متحرک کریں۔

 

 

انہوں نے مزید تلقین کی کہ ہندوستان غیر فعال بڑی طاقت نہیں ہے، بلکہ ایک ایسا ملک ہیں جو مسلسل آگے بڑھ رہا ہے۔وضاحت کے لیے ہندوستانی آئین سے رجوع کرنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے جناب  دھنکھر نے انٹرنز کو مشورہ دیا کہ جب بھی شک وشبہ  ہو ہندوستانی آئین کے متن کا مطالعہ کیا جائے۔

انٹرن شپ پروگرام کو ایک‘‘پارلیمانی اسٹارٹ اَپ’’ کے طور پر بیان کرتے ہوئے جو ایک نئی سمت فراہم کرے گا اور ملک کے جمہوری عمل میں شامل ہونے کی ترغیب دے گا۔ جناب دھنکھر نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ کس طرح شہری بلاواسطہ حصہ لے سکتے ہیں اور بغیر رکن پارلیمنٹ کے اپنی درخواستوں کے ذریعے عوامی مسائل اٹھا سکتے ہیں۔

راجیہ سبھا کے ڈپٹی چیئر مین ڈاکٹر سدیش دھنکھر،راجیہ سبھا کے سیکریٹری جنرل جناب ہری ونش،  نائب صدرکے سیکریٹری جناب پی سی موڈی ، راجیہ سبھا کے  سیکریٹری جناب سنیل کمار گپتا، جناب راجیت پنہانی اور دیگر سینئر عہدیدار موجود تھے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001SC8X.jpg

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0023XST.jpg

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0030FLD.jpg

 

****

ش ح۔ح ا۔ن ع

U:7242

07.06.2024

 



(Release ID: 2023498) Visitor Counter : 45


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Tamil