وزارات ثقافت

این جی ایم اے کے زیر اہتمام’’چھترپتی شیواجی مہاراج: عظیم تاجپوشی کی 350 ویں سالگرہ کا جشن‘‘ کے عنوان سے ایک نمائش کا انعقاد

Posted On: 05 JUN 2024 6:39PM by PIB Delhi

چھترپتی شیواجی مہاراج کی عظیم تاجپوشی، جو ہماری قوم کی تاریخ کا اہم دن ہے، کی  350 ویں سالگرہ کو یاد کرنے اور منانے کے لیے ’’چھترپتی شیواجی مہاراج: عظیم تاجپوشی کی 350 ویں سالگرہ‘‘ کے عنوان سے ایک نمائش نیشنل گیلری آف ماڈرن آرٹ یعنی این جی ایم اے جے پور ہاؤس، نئی دہلی میں  6 جون 2024 بروز جمعرات شام 5:30 بجے پیش کی جارہی ہے، جو سامعین کو اس افسانوی شخصیت کے قابل ذکر دور کے حوالے دعوت سفر دے رہی ہے۔

یہ ’لارجر دَین لائف‘ اور بیشتر مسحور کن کینوس جناب دیپک گورے کے کلیکشن سے تعلق رکھتی ہیں۔ آرٹسٹ جہانگیر وظیفدار کی گیلری کو سنبھالنے کے برسوں کے تجربے کی بدولت، گورے کا جذبہ 1996 میں لندن اور پیرس کے عجائب گھروں کے دورے کے دوران نکھر گیا۔ یورپی آئل پینٹنگز کی عظمت کا مشاہدہ کرتے ہوئے، انھوں نے ایک طاقتور، مقامی داستان پر مبنی ایک مجموعہ تخلیق کرنے کا تصور کیا۔ اس طرح شیواجی مہاراج کی افسانوی شخصیت کو اپنا معنی خیز کینوس مل گیا۔ سال 2000 میں اس پروجیکٹ کا آغاز ہوا۔ مشہور باپ بیٹے کی فنکار جوڑی شری کانت چوگولے اور جناب گوتم چوگولے کے ساتھ شراکت داری کرتے ہوئے، گورے نے اس پرجوش سفر کا آغاز کیا۔ ایک وہ اہم لمحہ آیا جب ان کی راہیں افسانوی شخصیت کے حامل تاریخ داں، پدم وبھوشن جناب بلونت موریشور پورندرے، جنہیں پیار سے بابا صاحب پورندرے کے نام سے جانا جاتا ہے، کی راہوں سے ہم آہنگ ہوئیں۔ بابا صاحب جو کہ شیواجی پر ایک غیر متنازع اتھارٹی کی حیثیت رکھتے ہیں، ان کے رہنما بن گئے، جو جنگجوؤں کے لباس سے لے کر محلات اور قلعوں کی شاندار تفریحات تک، ہر تفصیل میں تاریخی درستگی کو احتیاط کے ساتھ یقینی بناتے ہیں۔ یہ یادگار کام برسوں پر محیط ہے، جس کا اختتام 2016 میں منظر عام پر آنے والے 115 شاہکاروں کے شاندار مجموعہ پر ہوا۔ ہر کینوس گورے کے وژن، چوگلے جوڑی کی فنکارانہ شان اور باباصاحب پورندرے کی انمول تاریخی مہارت کا ثبوت ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003KKPR.jpg

نمائش کا آغاز ایک اہم منظر کے ساتھ ہوتا ہے: ایک نوجوان شیواجی، جو بمشکل چودہ سال کے ہیں اور جو اپنے والد شاہ جی سے زعفرانی جھنڈا (بھگوا جھنڈا) وصول کرتے ہوئے نظر آتے ہیں۔ یہ علامتی عمل ایک خواب، ایک آزاد مراٹھا بادشاہت، سوراجیہ کی پیدائش کی علامت ہے۔ اس کے بعد بیانیہ بڑے فوجی اور بحری واقعات کی ایک سیریز سے گزرتا ہے۔ جس میں سب سے اہم، رائے گڑھ کے قلعے کو اپنے گڑھ کے طور پر منتخب کرنے کی حکمت عملی سے لیس صلاحیت، ایک مستقل پس منظر جس میں ان کی فتوحات کی بازگشت نظر آتی ہے، نمایاں اہمیت کی حامل ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0040I48.jpg

ایک صاحب بصیرت حکمراں، شیواجی ایک ہوشیار منتظم بھی تھے، جنھوں نے تجارت اور عوامی بہبود کی ضرورتوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ فیاضی اور یوروپی تسلط کے خلاف ان کی جدوجہد کو ظاہر کرنے والی پینٹنگز ان کی کثیر جہتی قیادت کی ایک جھلک پیش کرتی ہیں۔ ایک سرشار (ڈیڈیکیٹڈ) طبقہ جو ہمیں ان حکمرانوں سے آشنا کرتا ہے، جو شیواجی کے ہم عصر تھے اور ان کے عہد کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرتے تھے۔ دیوار مخالف کو دیکھیں، جہاں قلعہ رائے گڑھ کو مختلف مزاج اور موسموں میں دکھایا گیا ہے۔ فورٹ اٹک (موجودہ پاکستان میں) کی ایک دلکش پینٹنگ، بعد میں فتح، شیواجی کے سوراجیہ کے عظیم تصور کو بصری طور پر مکمل کرتی ہے، جو سندھ سے کاویری تک محیط تھی۔ شیواجی کے کئی پریپیریٹوری پورٹریٹ، جن میں جہانگیر وظیفدار کے دستخطی انداز میں ایک حیرت انگیز تصویر بھی شامل ہے، اس افسانوی شخصیت کے پس پردہ شخص کو قریب سے دیکھنے کا موقع فراہم کرتے ہیں۔

******

ش  ح۔ م م ۔ م ر

U-NO. 7185



(Release ID: 2022950) Visitor Counter : 28


Read this release in: Tamil , English , Marathi , Hindi