وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

سی بی آئی سی چیئرپرسن نے روہتک، ہریانہ میں جی ایس ٹی بھون کا افتتاح کیا


جی ایس ٹی بھون ہریانہ کے بڑے اضلاع سے رابطے کے مرکز میں واقع ہے اور جی ایس ٹی ٹیکس دہندگان کی سہولت کے لیے آسان اور فوری رسائی رکھتا ہے

Posted On: 05 JUN 2024 5:40PM by PIB Delhi

بالواسطہ ٹیکس  اور کسٹمز کے مرکزی بورڈ (سی بی آئی سی) کے چیئرمین جناب سنجے کمار اگروال نے روہتک، ہریانہ میں سی جی ایس ٹی روہتک کمشنریٹ کے ایک سرکاری کمپلیکس جی ایس ٹی بھون کا افتتاح کیا۔  اس موقع پر جناب ششانک پریا، ممبر، سی بی آئی سی (جی ایس ٹی، لیگل، سی ایکس اور ایس ٹی)؛ جناب منوج کمار شریواستو، چیف کمشنر سی جی ایس ٹی پنچکولہ زون، سی بی آئی سی کے سینئر افسران اور سی جی ایس ٹی روہتک کمشنریٹ، پنچکولہ زون کے افسران اور عملہ بھی موجود تھا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0011P5V.jpg

روہتک میں سب سے زیادہ پسندیدہ مقامات میں سے ایک پر واقع، یہ پروجیکٹ ہریانہ کے بڑے اضلاع سے رابطے کے مرکز میں ہے اور جی ایس ٹی ٹیکس دہندگان کو سہولت فراہم کرنے کے لیے اس میں آسان اور فوری رسائی ہے۔ یہ روہتک بس اسٹینڈ سے بھی تقریباً 3 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ امرت کال میں پروجیکٹ کا افتتاح نیو انڈیا کی طاقت کو ظاہر کرتا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0026F32.jpg

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے، جناب اگروال نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ پروجیکٹ کو کووڈ-19 کی وبا کے باوجود مختص بجٹ کے اندر مکمل کیا گیا، جبکہ اعلیٰ معیار کو یقینی بناتے ہوئے اور کام کی جگہ کے مستقبل کی ضروریات کو پورا کیا گیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003RVJB.jpg

جناب اگروال نے چیف کمشنر سی جی ایس ٹی پنچکولہ زون کی قیادت میں اس پروجیکٹ میں شامل تمام افسران، ایجنسیوں کی تعریف کی جو اس پروجیکٹ کے انتظام کے ساتھ ساتھ محکمے کے لیے بڑے پیمانے پر بنیادی ڈھانچے کی ترقی کی تیاری کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا ’’حکومت بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لیے مسلسل حمایت اور حوصلہ افزائی کر رہی ہے جو اس حقیقت سے ظاہر ہے کہ وزارت خزانہ نے گزشتہ 10 مالی سالوں میں (یعنی 2014-24) میں تقریباً 4600 کروڑ روپے کی سی بی آئی سی کے رہائشی اور دفتری عمارت کے پروجیکٹوں کی منظوری دی ہے  ‘‘۔

جناب  ششانک پریا، ممبر، سی بی آئی سی، نے اپنا تجربہ شیئر کیا اور کہا کہ جب وہ 34 سال پہلے محکمہ میں شامل ہوئے تھے، تو وہاں بہت ساری سہولیات دستیاب نہیں تھیں اور دفتر کو کرائے کی جگہ سے چلایا جاتا تھا۔ ’’یہ نئی عمارت یقینی طور پر افسران اور عملے کو سہولت فراہم کرے گی جس کے نتیجے میں پیداوار میں فروغ اور اضافہ ہوگا۔ جیسا کہ ٹیکس دہندگان کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے، ہمیں مزید ٹولز اور جدید سہولیات کی ضرورت ہے تاکہ ان کی آسانی سے تعمیل کی جا سکے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004LGSP.jpg

میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے، جناب منوج کمار شریواستو، چیف کمشنر سی جی ایس ٹی پنچکولہ زون نے کہا کہ سی بی آئی سی کے لیے مستقبل کے کام کی جگہ حاصل کرنا فخر اور خوشی کی بات ہے، جو نہ صرف مقررہ مدت کے اندر بلکہ منظور شدہ بجٹ کے اندر مکمل ہوئی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005W4HS.jpg

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔  ا ک۔ ن ا۔

U-7183


(Release ID: 2022919) Visitor Counter : 52


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Tamil