بجلی کی وزارت

نیپال کے وزیر اعظم نے نیپال میں ارون-3 ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹ کی ہیڈ ریس ٹنل کا آخری دھماکہ کیا

Posted On: 05 JUN 2024 1:57PM by PIB Delhi

نیپال کے وزیر اعظم جناب پشپا کمل دہل ’پرچنڈ‘ نے نیپال کے سانکھواسبھا ضلع میں 900 میگاواٹ ارون-3 ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹ کی 11.8 کلومیٹر طویل ہیڈ ریس ٹنل کی کھدائی کی تکمیل کے موقع پر آخری دھماکہ کیا۔ ارون - 3 ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹ کو ایس جے وی این ارون -3 پاور ڈیولپمنٹ کمپنی پرائیویٹ لمیٹڈ لمیٹڈ (ایس اے پی ڈی سی) ، کے ذریعہ انجام دیا جارہا ہے۔ جو کہ ایس جے وی این کا مکمل ملکیتی ماتحت ادارہ ہے۔ ایس اے پی ڈی سی، ایس جے وی این اور نیپال کی حکومت کے درمیان ایک اہم شراکت داری ہے، جس کا مقصد علاقائی توانائی کی حفاظت کو بڑھانا اور دریائے ارون بیسن میں پائیدار پن بجلی کی پیداوار کے ذریعے اقتصادی ترقی کو فروغ دینا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001XM6B.jpg

نیپال کے توانائی، آبی وسائل اور آبپاشی کے وزیر جانب  شکتی بہادر بیسنت؛ نیپال کے صوبہ 1 کے وزیر صحت جناب راجندر کارکی؛ نیپال میں ہندوستان کے سفیر جناب  نوین سریواستو؛ ایس جے وی این کے چیئرپرسن اور منیجنگ ڈائریکٹر، جناب سشیل شرما؛ نیپال کے  سرمایہ کاری بورڈ کے سی ای اوجناب  سشیل بھٹہ؛ ایس اے پی ڈی سی کے سی ای او  جناب  ارون دھیمن؛ ایس جے وی این کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر جناب راکیش سہگل؛ اور حکومت نیپال کے دیگر افسران اور مقامی حکام سرنگ کی   اہم تقریب  کے موقع پر  موجود تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002ZQHO.jpg

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے، نیپال کے وزیر اعظم نے کہا کہ یہ پیش رفت ہمیں صاف، قابل تجدید توانائی فراہم کرنے اور خطے کی پائیدار ترقی میں حصہ ڈالنے کے ہدف کے قریب لے جاتی ہے۔ انہوں نے جاری کوششوں کے لیے اپنی تعریف کا اظہار کیا اور ارون - 3 ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹ کی بروقت تکمیل میں سہولت فراہم کرنے کے لیے نیپال کی حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0037JXQ.jpg

نیپال میں ہندوستان کے سفیر جناب نوین سریواستو نے اپنے خطاب میں یاد دلایا کہ ہندوستان کے وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور ان کے نیپالی ہم منصب  جناب پشپا کمل دہل ’پرچنڈ‘ نے گزشتہ سال  نیپال سے بجلی کی درآمد کے لیے طویل مدتی   بجلی کے تجارتی معاہدے پر اتفاق کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ برآمد پر مبنی 900 میگاواٹ ارون تھری ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹ کی تکمیل اس کے لیے ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0048IR4.jpg

ایس جے وی این کے سی ایم ڈی،  جناب  سشیل شرما نے نیپال کے وزیراعظم کو آگاہ کیا کہ ہیڈ ریس ٹنل کی کامیاب پیش رفت 900 میگاواٹ ارون-3 ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹ کی تعمیر میں ایک اہم سنگ میل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہیڈ ریس ٹنل کی کامیاب تکمیل دریائے ارون کی پن بجلی کی صلاحیت کو بروئے کار لانے کے سفر میں ایک یادگار کامیابی ہے۔

موصوف سی ایم ڈی نے وزیراعظم کو منصوبے کی پیش رفت اور اس سے منسلک 217 کلومیٹر  طویل ٹرانسمیشن لائن کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے بتایا کہ پراجیکٹ کے 74 فیصد سے زائد کام مکمل ہو چکے ہیں اور باقی کام زور و شور سے جاری ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ارون تھری ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹ اگلے سال تک بجلی پیدا کرنا شروع کردے گا اور اس میں ہر سال 3,924 ملین یونٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت ہے۔

موصوف سی ایم ڈی نے کہا ’’ہم نیپال کی حکومت، مقامی حکام اور کمیونٹی کی جانب سے غیر متزلزل حمایت کے لیے شکرگزار ہیں۔ یہ پروجیکٹ توانائی کے شعبے میں ہندوستان اور نیپال کے درمیان مضبوط شراکت داری اور توانائی کی حفاظت اور ماحولیاتی استحکام کے حصول کے لیے ہماری اجتماعی کوششوں کی علامت ہے۔ ‘‘

نیپال کے اپنے دورے کے دوران ایس جے وی این کے سی ایم ڈی نے نیپال کے چیف سکریٹری ڈاکٹر بیکنٹھا آریال اور نیپال کے ہوم سکریٹری جناب ایک نارائن آریال سے بھی ملاقات کی اور نیپال کی ارون ویلی میں پن بجلی کے منصوبوں کی ترقی سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔

فی الحال، ایس جے وی این نیپال میں دریائے ارون کے طاس پر 2,200 میگاواٹ کے تین ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹس پر عمل پیرا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0053TU8.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0068QP5.jpg

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔  ا ک۔ ن ا۔

U-7173



(Release ID: 2022837) Visitor Counter : 37