وزارت دفاع
نئی دہلی میں این سی سی کے دو روزہ‘وارشک نیتی سمواد شیور’ کا انعقاد
Posted On:
05 JUN 2024 2:35PM by PIB Delhi
نیشنل کیڈٹ کور (این سی سی) کا دو روزہ ‘وارشک نیتی سمواد شیور’ نئی دہلی میں05-04 جون 2024 کو منعقد ہوا۔ کانفرنس کا بنیادی فوکس این سی سی کے جاری توسیعی منصوبے کی پیش رفت کا جائزہ لینا تھا، تاکہ نوجوانوں کی اُمنگوں پر پورا اترنے کے لیے حکومتی ہدایات پر عمل آوری کو ممکن بنایا جاسکے۔اس کا افتتاح ڈی جی این سی سی لیفٹیننٹ جنرل گُربیرپال سنگھ نے کیا اور اس میں ملک بھر سے این سی سی ڈائریکٹوریٹ کی نمائندگی کرنے والے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل اور ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل نے شرکت کی۔
میٹنگ کے دوران، ڈی جی این سی سی نے این سی سی کی تربیت، انفراسٹرکچر اور لاجسٹکس کے افعال کو بڑھانے کے لیے گزشتہ ایک سال میں کی گئی خاطر خواہ کوششوں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے ادارہ جاتی تربیت کی ضرورت پر زور دیا، جو تمام ڈائریکٹوریٹس کے لیے ضروری ہو، تاکہ قوم کی تعمیر، سماجی بیداری اور کمیونٹی کی ترقی کے پروگراموں میں بامعنی کردار ادا کیا جا سکے۔انہوں نے 2047 تک ملک کو ‘وِکست بھارت’ بنانے کی حکومتی پالیسیوں کے ساتھ ہم آہنگی کے ساتھ نوجوان ہندوستانیوں کی حوصلہ افزائی اور انہیں ذمہ دار شہریوں میں تبدیل کرنے کے لیے این سی سی کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔
یہ کانفرنس نئے تجدید شدہ پرتاپ کانفرنس ہال، ڈی جی این سی سی کیمپ، نئی دہلی میں کریپا پریڈ گراؤنڈ میں منعقد ہوئی۔ اس ہال کا نام 10 ویں پنجاب بٹالین این سی سی، گُرداس پور کے کیڈٹ سارجنٹ پرتاپ سنگھ کے نام پر رکھا گیا ہے،جنہیں 13 ستمبر 1965 کو جنگ کے دوران آپریشن گُرداسپور ریلوے اسٹیشن پر فائر فائٹنگ آپریشنز میں اپنی بہادری اور ڈیوٹی کے لیے بے لوث لگن کے لیے اشوک چکر کلاس III سے نوازا گیا تھا۔
****
ش ح۔ج ق۔ن ع
U:7175
(Release ID: 2022836)
Visitor Counter : 62