کوئلے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

مئی 2024 میں گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں کوئلے کی پیداوار میں 10.15 فیصد اور کوئلے کی ترسیل میں 10.35 فیصد کا اضافہ

Posted On: 03 JUN 2024 5:24PM by PIB Delhi

مئی 2024 میں، ہندوستان کی کوئلے کی پیداوار 83.91 ملین ٹن (ایم ٹی) (عارضی) تک پہنچ گئی، جو پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 10.15 فیصد کی شرح نمو کو ظاہر کرتی ہے، جو کہ 76.18 ایم ٹی تھی۔ اس مدت کے دوران، کول انڈیا لمیٹڈ (سی آئی ایل) نے 64.40 ایم ٹی (عارضی) کی کوئلے کی پیداوار حاصل کی، جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 7.46 فیصد کی ترقی کو نشان زد کرتی ہے، جب یہ 59.93 ایم ٹی تھی۔ اس کے علاوہ، مئی 2024 میں کیپٹو اور دیگر اداروں کی طرف سے کوئلے کی پیداوار 13.78 ایم ٹی (عارضی) رہی، جو پچھلے سال کے مقابلے میں 32.76 فیصد اضافے کی عکاسی کرتی ہے، جو کہ 10.38 ایم ٹی تھی۔

اسی طرح، مئی 2024 کے لیے ہندوستان کی کوئلے کی مجموعی ترسیل 90.84 ایم ٹی (عارضی) تک پہنچ گئی، جو پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 10.35 فیصد زیادہ ہے جب یہ 82.32 ایم ٹی ریکارڈ کی گئی تھی۔ مئی 2024 کے دوران، سی آئی ایل نے 69.08 ایم ٹی (عارضی) کوئلہ کی ترسیل کی، جس میں پچھلے سال کی اسی مدت میں 63.67 ایم ٹی کے مقابلے میں 8.50 فیصد کا اضافہ ہوا۔ اس کے علاوہ، مئی میں کیپٹو اور دیگر اداروں کے ذریعہ کوئلے کی ترسیل 16 ایم ٹی (عارضی) ریکارڈ کی گئی، جو پچھلے سال کے مقابلے 29.33 فیصد کی نمو کو ظاہر کرتی ہے، جو کہ 12.37 ایم ٹی تھی۔

کوئلہ کمپنیوں کے پاس کوئلے کا کل ذخیرہ 96.48 ایم ٹی ہے۔ سی آئی ایل کے پاس کوئلے کا ذخیرہ 83.01 ایم ٹی ہے، جبکہ کیپٹو اور دیگر کمپنیوں کے پاس 8.28 ایم ٹی ہے۔

                                               **************

ش ح۔ ف ش ع- م ف

03-06-2024

U: 7152



(Release ID: 2022687) Visitor Counter : 55