نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

نائب صدر جمہوریہ کا سول سرونٹس سے خطاب : ہمیشہ معاملات کو جانبدارانہ نقطہ نظر سے اوپر اٹھ کر دیکھیں


سول سرونٹس سیاسی دباؤ اور خوشنودی کے آگے نہیں جھک سکتے:نائب صدر

سول سرونٹس تبدیلی کے پیامبر ہیں، وہ حکمرانی میں اہم اسٹیک ہولڈروں میں سے ہیں: نائب صدر

ہماری سول سروس پہلے سے کہیں زیادہ شمولیت پر مبنی نمائندگی کی حامل ہے: نائب صدر

نائب صدر نے زور دیا کہ آپ کو ہمیشہ قوم کے مفاد اور قانون کی حکمرانی کو اپنا معیار بنانا چاہیے

نائب صدر جمہوریہ نے زیرتربیت افسروں سے قوم پرستی اور وفاقیت پسند نقطہ نظر

اپنانے کی اپیل کی

نائب صدر جمہوریہ نے آئی اے ایس 2022 بیچ کے اسسٹنٹ سکریٹریوں سے خطاب کیا

Posted On: 03 JUN 2024 6:59PM by PIB Delhi

نائب صدر جمہوریہ جناب جگدیپ دھنکھڑ نے آج اس بات پر زور دیا کہ سول سرونٹس کو ہمیشہ چیزوں کو جانبدارانہ نقطہ نظر سے بالاتر ہوکر دیکھنا چاہیے۔ آئی اے ایس 2022 بیچ کے اسسٹنٹ سکریٹریوں سے آج نائب صدر انکلیو میں خطاب کرتے ہوئے جناب دھنکھڑ نے اس بات پر زور دیا کہ سول سرونٹس سیاسی خوش نودی کے لیے کام نہیں کرسکتے۔

۔

بھارتی بیوروکریسی کی کارکردگی کا اعتراف کرتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے وہاں موجود افسروں پر زور دیا کہ وہ قوم پرستی اور وفاقی نقطہ نظر کو اپنائیں اور ہمیشہ ملک کے مفاد کو مقدم رکھیں اور قانون کی بالادستی کو برقرار رکھیں۔

نوجوان اسسٹنٹ سکریٹریوں سے خطاب کرتے ہوئے جناب دھنکھڑ نے سول سرونٹس پر زور دیا کہ وہ اعلیٰ ترین اخلاقی اصولوں کی پاسداری کریں۔’’آپ تبدیلی کے پیامبر ہیں۔ آپ معیاری حکمرانی میں اہم اسٹیک ہولڈروں میں سے ہیں اور تیز رفتار ترقی کے مشعل بردار ہیں۔‘‘

اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ سول سروس پہلے سے کہیں زیادہ نمائندہگی کی حامل ہے، جناب دھنکھڑ نے تمام سماجی طبقوں، خاص طور پر کمزور، پسماندہ پس منظر سے تعلق رکھنے والے افراد کی نمائندگی کا ذکر کیا۔

بھارت کی قابل ذکر اقتصادی تبدیلی پر روشنی ڈالتے ہوئے جناب دھنکھڑ نے فخر سے کہا کہ آج بھارت امید اور امکانات سے بھرا ہوا ہے اور سرمایہ کاری کے لیے سب سے پسندیدہ مقام ہے۔ انھوں نے مزید کہا، ’’نوجوان ذہنوں کے لیے مواقع کی ٹوکری میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے۔‘‘

بھارت میں ڈیجیٹل انقلاب کی ستائش کرتے ہوئے جناب دھنکھڑ نے کہا کہ ہماری کامیابیوں نے دنیا کو حیران کردیا ہے۔ عالمی ادارے جو ہمیں مشورہ دیا کرتے تھے وہ اب دوسرے ممالک کو بھارت کے راستے پر چلنے کا مشورہ دے رہے ہیں۔

نائب صدر جمہوریہ نے موجود افسران سے اپیل کی کہ وہ کبھی بھی سیکھنا بند نہ کریں اور اپنی صلاحیتوں کو اپ ڈیٹ کرتے رہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ آپ لوگوں کو خاص طور پر آئین نے تبدیلی لانے کا حکم دیا گیا ہے۔

ماضی پر روشنی ڈالتے ہوئے جب بدعنوانی ملک کے اقتدار کی راہداریوں میں سرایت کر چکی تھی اور میرٹ کی بنیاد پر مواقع میں رکاوٹ پیدا کر رہی تھی، جناب دھنکھڑ نے اس بات کو اجاگر کیا کہ ’’نئے دور میں پاور کوریڈور کو کرپشن سے پاک کر دیا گیا ہے، اب شفافیت اور احتساب کا بول بالاہے۔‘‘

اس موقع پر ڈی او پی ٹی کی سکریٹری محترمہ ایس رادھا چوہان، راجیہ سبھا کے سکریٹری جناب راجیت پنہانی، ڈی او پی ٹی کی جوائنٹ سکریٹری محترمہ نیلا موہنن، نائب صدر سکریٹریٹ کے افسران، زیر تربیت افسران اور دیگر معززین موجود تھے۔

 ***

(ش ح – ع ا – ع ر)

U. No. 7154

 


(Release ID: 2022683) Visitor Counter : 95
Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu