وزارت اطلاعات ونشریات

این ایف  ڈی سی نے ڈاک فلم بازار2024 کے پہلے ایڈیشن میں ڈاک ورک –ان-پروگریس لیب کے لئے منتخب پروجیکٹوں کا اعلان کیا


لیب کے لئے 6 زبانوں : بنگالی ،بھوجپوری ، انگریزی ، ہندی، مراٹھی اورسلہٹی میں امکانات سے پُرپانچ فلمیں منتخب کی گئیں

Posted On: 31 MAY 2024 7:05PM by PIB Delhi

این ایف ڈی سی نے ڈاک  فلم بازار کے پہلے ایڈیشن میں ڈاک ورک –ان –پروگریس لیب کے لئے منتخب پروجیکٹوں کا اعلان کیا ہے، جسے ممبئی بین الاقوامی فلم فیسٹول 2024 کے ساتھ ساتھ منعقد کیا جائے گا۔

          ڈاک ورک –ان –پروگریس  لیب، ابتدائی  (رف کٹ ) مرحلے میں فلموں کے لئے ایک  نجی بندوبست والی لیب ہے، جہاں منتخب پروجیکٹ نمائندوں کی رہنمائی  ،صلاح اور فیڈ  بیک حاصل کرنے اورصنعت کے پیشہ ور افراد کے ساتھ بات چیت کرنے  کا موقع ملتا ہے۔یہ منتخب فلمیں  بہت سے موضوعات سے متعلق ہوتی ہیں، جن میں  انسانی بیانیہ  کو بہت زیادہ اہمیت دی جاتی ہے۔وہ اکثر  حاشئے  پر رہنے والی اور  کم نمائندگی والی  کہانیوں پر روشنی ڈالتی ہیں۔لیب کا مقصد ان فلم  سازوں اور ان کے پروجیکٹوں کے لئے  ضروری  تعاون فراہم کرنا ہے۔

          اس پہل کے بارے میں  ایم آئی ایف ایف  اور ڈاک فلم بازار  کے فیسٹول ڈائریکٹر  اور این ایف ڈی سی  کے  جوائنٹ سکریٹری  اور ایم ڈی جناب پرتھل کمار  نے کہا :’’ ڈاک فلم بازار نے اپنے وجود کے  پہلے سال میں ہی  مختلف شعبوں سے فلموں  کی  متنوع  انٹریز  کو  راغب کیا ہے، جو  ہمیں طرز ، مقام ، زبان ،تصور اور شناخت سے الگ  کامیاب  شراکت داری کو فروغ دینے کے لئے تحریک دیتا ہے۔اس کے تحت  کُل  107 انٹریز (ڈاک ویونگ روم ) اور 30 سب مشن  (  ڈاک ورک –ان –پروگریس  لیب) موصول  ان میں سے پانچ    امکانات سے پُر پروجیکٹوں کو  ڈاک ورک –ان –پروگریس  لیب کے لئے منتخب کیا گیا ہے، جنہیں  اپنے پروجیکٹوں کو بہتر بنانے اور حتمی  شکل (فائنل کٹ ) دینے کے لئے فیڈ بیک   سرپرست اور  ایڈیٹنگ سرپرست کے طورپر    معروف  فلم ہستیوں کے ذریعہ  تعاون فراہم کیا جائے گا۔ این ایف ڈی سی  ڈاک فلم بازار کے توسط سے ان پروجیکٹوں    کے کامیاب  اختتام  کو دیکھنے کے تئیں  پرجوش ہے۔‘‘

          ڈاک فلم بازار   2024 کے حصے کے طورپر ڈاک ورک –ان –پروگریس  لیب کے لئے  مندرجہ ذیل  پروجیکٹوں کا انتخاب  کیا گیا ہے۔

  1. ائیر رائزرس  -بدت رائے

ملک –ہندوستان ، زبان – انگریزی ، ایڈیٹر – بدت رائے

   2-   ہئیر سے – شرمن چٹرجی اور  میگھلا  داس گپتا

          ملک – ہندوستان  ،زبانیں  - بنگالی ، انگریزی

          ایڈیٹر  - میگھلا داس گپتا  اور شرمن چٹرجی

      3-         آئی ایم ناٹ ہوم – نوین پن

          ملک – ہندوستان ، زبانیں – بھوجپوری ، انگریزی ، ہندی – ایڈیٹر – ابھرو بنرجی

4-      شون دھیار خا لی  اٹھان  (شام کے خالی آنگن ) اننیہ  بربھوئیا

          ملک – ہندوستان ، زبان- سلہٹی ، ایڈیٹر – انوننیہ  بربھوئیا

5-      وئیر ازمائی ہوم  - دگ وجے  تھوراٹ  اور اشونی دھرمالے

          ملک – ہندوستان ، زبان – مراٹھی  ، ایڈیٹر – ابھیجیت سابلے 

          ڈاک فلم بازار کے بارے میں:

ڈاک فلم بازار کا پہلا ایڈیشن  ممبئی بین الاقوامی فلم فیسٹو ل ( ایم آئی ایف ایف ) 2024کے ساتھ ساتھ منعقدکیا جارہا ہے۔ بازار 16 سے 18 جون 2024 تک ممبئی میں  منعقد کیا جائے گا۔ ڈاک فلم بازار  کا ہدف  اپنی  نوعیت کا  پہلا وسیع  پلیٹ فارم  بننا ہے ،جسے   فلم سازی   ، پروڈکشن  اور  ڈسٹری بیوشن   میں  صلاحیت کا مظاہرہ کرنے والی  دستاویزی فلم  ،  مختصر فلموں    اور اینی میشن  مواد کو  فروغ  دینے اور تعاون دینے کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

          ڈاک فلم بازار کے  اہم   زمروں  میں  شامل ہے، ڈاک  کو پروڈکشن مارکیٹ   (ڈاک سی پی ایم  ) ،  ڈاک وی ونگ روم  ( ڈاک وی آر ) اور ڈاک  ورک – ان –پروگریس لیب  (ڈاک ڈبلیو آئی پی لیب  ) ، جس کے لئے  فلم  سازوں کو  اپنی  فلمیں  جمع کرنے کے لئے موعو کیا جاتا ہے۔

*****

ش ح – ف ا – رم

U: 71



(Release ID: 2022570) Visitor Counter : 22