وزارت دفاع

سی ڈی ایس جنرل انیل چوہان نے آئی این ایس چلکا کا دورہ کیا؛ اگنی ویروں  کی تربیت کا جائزہ لیا

Posted On: 02 JUN 2024 6:49PM by PIB Delhi

چیف آف ڈیفنس اسٹاف (سی ڈی ایس) جنرل انیل چوہان نے ہندوستانی بحریہ کے ابتدائی تربیتی ادارے آئی این ایس چلکا کا دورہ کیا۔ سی ڈی ایس کو ہندوستانی بحریہ کے مستقبل کے سمندری جنگجوؤں کی تشکیل میں آئی این ایس چلکا کے اہم  رول کے بارے میں بتایا گیا۔انہیں  اگنی ویروں کی تربیتی سرگرمیوں کا ایک جائزہ اور چلکا میں آج تک تربیت یافتہ بیچوں کا تجزیہ فراہم کیا گیا۔

اگنی ویروں سے اپنے خطاب میں، سی ڈی ایس نے اس بات کی نشاندہی کی کہ ’اگنی پتھ اسکیم‘ کا نفاذ ہنر مند، ذسپلن ضبط اور حوصلہ مند نوجوان فراہم کرکے  فوج  اور ملک کی تعمیر میں نوجوان پروفائل برقرار رکھنے کے لیے اہم اصلاحات میں سے ایک ہے۔ انہوں نے اگنی ویروں سے کہا کہ وہ تکنیکی طور پر ماہر سمندری جنگجو بننے کی تربیت پر توجہ دیں۔ بات چیت کے دوران، انہوں نے اگنی ویروں کے مختلف سوالات کا جواب دیا۔

بحریہ میں اگنی ویروں  کی تربیت کے بارے میں واقفیت حاصل کرنے کے لیے، سی ڈی ایس نے تربیتی  ڈھانچے کا ایک مختصر دورہ کیا۔ انہوں نے اعلیٰ معیار کی تربیت دینے اور سمندری جنگجوؤں کی اگلی نسل تشکیل دینے پر ٹریننگ فیکلٹی کی  ستائش کی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

(ش ح ۔ رض  ۔ت ع  (

7136



(Release ID: 2022556) Visitor Counter : 49