عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
محکمہ پنشن اور پنشنروں بہبود کا کے محکمے (ڈی او پی پی ڈبلیو) نے مہنگائی بھتے کی شرحوں کو 50 فیصد تک پہنچنے پر مرکزی حکومت کے ملازمین کے لیے ریٹائرمنٹ گریجویٹی اور ڈیتھ گریجویٹی کی زیادہ سے زیادہ حد کو 20 لاکھ روپے سے بڑھا کر 25 لاکھ روپے کرنے کی ہدایات جاری کیں
Posted On:
01 JUN 2024 7:56PM by PIB Delhi
ساتویں سینٹرل پے کمیشن کی سفارشات پر عمل درآمد کرتے ہوئے، محکمہ پنشن اور پنشنروں کی بہبود نے او ایم نمبر 38/37/2016-پی اینڈ پی ڈبلیو (اے) (i) مورخہ 04.08.2016 کے ذریعہ پنشن/گریچوٹی/پنشن کی کمیوٹیشن/فیملی پنشن/معذوری پنشن/ایکس گریشیا یکمشت معاوضہ، وغیرہ ریگولیٹ کرنے والی دفعات پر نظر ثانی سے متعلق ہدایات جاری کی تھیں ۔
ساتویں سی پی سی کی سفارشات پر حکومت کے فیصلوں کے مطابق، ریٹائرمنٹ گریجویٹی اور ڈیتھ گریجویٹی کی زیادہ سے زیادہ حد میں 25 فیصد اضافہ کیا جائے گا یعنی مہنگائی بھتہ کی شرحوں کو 50 فیصد تک پہنچنے پر 20 لاکھ روپے سے بڑھا کر 25 لاکھ روپے کر دیا جائے گا۔
محکمہ اخراجات نے اپنے او ایم نمبر 1/1/2024-ای-II(بی) مورخہ 12.03.2024 کے ذریعہ یکم جنوری 2024 سے مہنگائی بھتہ کی شرح کو موجودہ 46فیصد سے بڑھا کر بنیادی تنخواہ کے 50فیصدکرنے سے متعلق ہدایات جاری کی ہیں۔
اسی مناسبت سے، محکمہ پنشن اور پنشنروں کی بہبود نے شراکت داروں کے ساتھ مناسب مشاورت کے بعد، او ایم نمبر 28/03/2024-پی اینڈ پی ڈبلیو (بی)/گریچویٹی /9559 مورخہ 30/05/2024 کے ذریعہ ریٹائرمنٹ گریجویٹی کی زیادہ سے زیادہ حدکو بڑھانے اور سی سی ایس (پنشن) قوانین ، 2021 اور سی سی ایس (این پی ایس کے تحت گریجویٹی کی ادائیگی) قوانین ، 2021 کے تحت 25 لاکھ روپے تک ڈیتھ گریجویٹی کو بڑھانے کے لیے ہدایات جاری کیں۔ یہ اضافہ یکم جنوری 2024 سے نافذ العمل ہوگا۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ ریٹائرمنٹ گریجویٹی اور ڈیتھ گریجویٹی کا انحصار آخری دی گئی بنیادی تنخواہ اور ملازم کی طرف سے پیش کردہ سروس کی طوالت پر ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ رض ۔ت ع (
7129
(Release ID: 2022480)
Visitor Counter : 77