وزارت دفاع

بھارتی بحریہ کا جہاز شیوالک سنگار پور سے روانہ ہوا


یہ بحری جہاز جمیکس 24 اور رِمپیک 24 میں شرکت کرے گا

Posted On: 01 JUN 2024 3:33PM by PIB Delhi

آئی این ایس شیوالک، جنوبی بحیرہ چین اور بحر الکاہل میں تعینات مشن، 30 مئی 2024 کو سنگاپور سے یوکوسوکا، جاپان کے لیے روانہ ہوا۔

سنگاپور میں جہاز کے آپریشنل ٹرن اراؤنڈ (او ٹی آر)کے دوران ، مختلف سرگرمیوں کا اہتمام کیا گیا جن میں بیس کمانڈر، چنگی نول بیس، سے ملاقات، کرانجی جنگی میموریئل پر گلہائے عقیدت نذر کرنا، سنگاپور میں بھارت کے ہائی کمشنر سے ملاقات، آئی ایف سی کا دورہ، جہاز پر تقریباً 80 اسکولی بچوں کی آمد، بھارتی اور آسٹریلیائی ہائی کمشنروں کا جہاز کا دورہ یو ایس ایس موبائل (ایل سی ایس) کا کراس ڈیک دورہ، جیسی سرگرمیاں شامل ہیں، جن سے بحری تعلقات  اور بحریہ کے درمیان پائی جانے والی مشترکہ اقدار کا مظاہر ہوتا ہے ، جو کہ خطے میں سب کے لیے تحفظ اور ترقی کے دائرے کے تحت ازحد اہمیت کی حامل ہیں۔

آئی این ایس شیوالک، سنگاپور سے روانگی کے بعد جمیکس 24 اور رِمپیک 24 میں شرکت  کرے گا۔ اس تعیناتی کا مقصد جے ایم ایس ڈی ایف، امریکی بحریہ اور رِمپیک 24 میں حصہ لینے والے دیگر شراکت دار ممالک کی بحریہ کے ساتھ رابطہ کاری میں اضافہ کرنا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pic(1)IRH0.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pic(2)(1)00ZZ.jpg

**********

(ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:7124



(Release ID: 2022446) Visitor Counter : 42