وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

آئی سی جی کے پہلے اگلی نسل کے ماورائے ساحل گشتی جہاز کے لیے اسٹیل کاٹنے کی تقریب مزگاؤں ڈاک شپ بلڈرز لمیٹڈ، ممبئی میں منعقد کی گئی

Posted On: 31 MAY 2024 6:25PM by PIB Delhi

پہلے اگلی نسل کے ماورائے ساحل گشتی جہاز (این جی او پی وی) کے لیے اسٹیل کاٹنے کی تقریب 31 مئی 2024 کو انڈین کوسٹ گارڈ (آئی سی جی) کے اہلکاروں کی موجودگی میں ممبئی میں مزگاؤں ڈاک شپ بلڈرز لمیٹڈ (ایم ڈی ایل) میں منعقد کی گئی۔ وزارت دفاع نے دسمبر 2023 میں 1,614.89 کروڑ روپے کی کل لاگت سے آئی سی جی کے لیے چھ این جی او پی وی کی خریداری کے لیے ایم ڈی ایل کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیے تھے۔ اس منصوبے کا مقصد ساحلی اور سمندری گشت میں صلاحیتوں کو تقویت دینا، میری ٹائم زون کی حفاظت کرنا اور آپریشنل کارکردگی کو بڑھانا ہے۔

یہ این جی او پی وی جدید ترین مشینری اور آلات سے لیس ہیں۔ یہ جہاز دو ڈیزل انجنوں سے چلتا ہے جو 23 ناٹ کی زیادہ سے زیادہ مسلسل رفتار حاصل کرنے اور 5000 ناٹیکل میل تک کا فاصلہ طے کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس کے علاوہ، وہ جڑواں انجن والے ہیلی کاپٹر کی لازمی سہولیات اور بھاری ہیلی کاپٹروں کے اترنے کی سہولت فراہم کرتے ہیں، جو تیز اور مؤثر فضائی نگرانی اور ردعمل کی صلاحیتوں کو تقویت دیتے ہیں۔ کثیر مقصد ڈرون، مصنوعی ذہانت کی صلاحیتوں، اور وائرلیس طور پر کنٹرول شدہ ریموٹ واٹر ریسکیو کرافٹ جیسی جدید خصوصیات کے ساتھ مل کر این جی او پی وی آئی سی جی کو بے مثال لچک اور آپریشنل بہتری فراہم کرتے ہیں۔

جہاز کی ترسیل مئی 2027 میں ہونی ہے ہے اور یہ آئی سی جی، ایم ڈی ایل، اور اس پروجیکٹ میں شامل دیگر اسٹیک ہولڈروں کی مشترکہ کوششوں کا ثبوت ہے۔ این جی او پی وی پروجیکٹ خود انحصاری اور مقامی مینوفیکچرنگ کے لیے ملک کے عزم کو واضح کرتا ہے۔

********

ش ح۔ ف ش ع- م ف

U: 7114


(Release ID: 2022408) Visitor Counter : 68


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Tamil