شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت

سال 2023-24 کے لیے سالانہ جی ڈی پی کے عارضی تخمینے اور 2023-24 کی چوتھی سہ ماہی کے لیے جی ڈی پی کے سہ ماہی تخمینے


مالی سال 2022-23 میں 7.0 فیصد کی شرح نمو کے مقابلے میں مالی سال 2023-24 میں حقیقی جی ڈی پی میں 8.2 فیصد اضافے کا تخمینہ لگایا گیا ہے

حقیقی جی وی اے میں 2022-23 میں 6.7 فیصد کی شرح نمو کے مقابلے 2023-24 میں 7.2 فیصد اضافہ ہوا ہے

مالی سال 2023-24 کی چوتھی سہ ماہی میں حقیقی جی وی اے اور حقیقی جی ڈی پی میں بالترتیب 6.3 فیصد اور 7.8 فیصد اضافے کا تخمینہ لگایا گیا ہے

Posted On: 31 MAY 2024 5:30PM by PIB Delhi

قومی شماریاتی دفتر (این ایس او)، شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت (ایم او ایس پی آئی) اس پریس نوٹ میں مالی سال 2023-24 کے لیے سالانہ مجموعی ملکی پیداوار (جی ڈی پی) کے عارضی تخمینے (پی ای) اور 2023-24 کی چوتھی سہ ماہی (جنوری-مارچ) کے لیے جی ڈی پی کے سہ ماہی تخمینوں کے ساتھ ساتھ مستقل (2011-12) اور موجودہ قیمتوں پر اس کے اخراجات کے اجزا جاری کر رہا ہے۔ بنیادی قیمتوں پر مجموعی ویلیو ایڈڈ (جی وی اے) کے سالانہ اور سہ ماہی تخمینے اقتصادی سرگرمیوں کی قسم کے ساتھ ساتھ سال بہ سال فیصد تبدیلیوں، جی ڈی پی کے اخراجات کے اجزا اور سال 2021-22 کے لیے مجموعی/ خالص قومی آمدنی اور فی کس آمدنی کے سالانہ تخمینے، 2022-23 اور 2023-24 مستقل اور موجودہ قیمتوں پر ضمیمہ A کے بیانات 1 سے 8 میں دیئے گئے ہیں۔

 

اہم جھلکیاں:

  • حقیقی جی ڈی پی میں مالی سال 2022-23 میں 7.0 فیصد کی شرح نمو کے مقابلے میں مالی سال 2023-24 میں 8.2 فیصد اضافے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ برائے نام جی ڈی پی میں مالی سال 2022-23 میں 14.2 فیصد کی شرح نمو کے مقابلے میں مالی سال 2023-24 میں 9.6 فیصد کی شرح نمو دیکھی گئی ہے۔
  • حقیقی جی وی اے میں 2022-23 میں 6.7 فیصد سے بڑھ کر 2023-24 میں 7.2 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ یہ جی وی اے نمو بنیادی طور پر 2023-24 میں مینوفیکچرنگ سیکٹر میں 2022-23 میں -2.2 فیصد کے مقابلے میں 9.9 فیصد کی نمایاں ترقی اور کان کنی اور کھدائی کے شعبے کے لیے 2022-23 میں 1.9 فیصد کے مقابلے میں 2023-24 میں 7.1 فیصد کی ترقی کی وجہ سے ہوا ہے۔
  • مالی سال 2023-24 کی چوتھی سہ ماہی میں حقیقی جی وی اے اور حقیقی جی ڈی پی میں بالترتیب 6.3 فیصد اور 7.8 فیصد اضافے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ مالی سال 2023-24 کی چوتھی سہ ماہی کے لیے برائے نام جی وی اے اور برائے نام جی ڈی پی میں شرح نمو کا تخمینہ بالترتیب 8.0 فیصد اور 9.9 فیصد لگایا گیا ہے۔

 

I۔ سالانہ تخمینے اور شرح نمو

حقیقی جی ڈی پی یا مستقل قیمتوں پر جی ڈی پی سال 2023-24 میں 173.82 لاکھ کروڑ روپے کی سطح تک پہنچنے کا تخمینہ ہے، جبکہ سال 2022-23 کے جی ڈی پی کا پہلا نظرثانی شدہ تخمینہ (ایف آر ای) 160.71 لاکھ کروڑ تھا۔ 2023-24 کے دوران حقیقی جی ڈی پی میں ترقی کی شرح 2022-23 میں 7.0 فیصد کے مقابلے میں 8.2 فیصد رہنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ موجودہ قیمتوں پر برائے نام جی ڈی پی یا جی ڈی پی سال 2023-24 میں 295.36 لاکھ کروڑ روپے کی سطح تک پہنچنے کا تخمینہ ہے، جو 2022-23 میں 269.50 لاکھ کروڑ روپے کے مقابلے میں 9.6 فیصد کی شرح نمو دکھاتا ہے۔

سال 2023-24 میں حقیقی جی وی اے کا تخمینہ 158.74 لاکھ کروڑ روپے لگایا گیا ہے، جو کہ 2022-23 کے لیے 148.05 لاکھ کروڑ روپے کے ایف آر ای کے مقابلے میں، 2022-23 میں 6.7 فیصد کے مقابلے میں 7.2 فیصد کی شرح نمو درج کر رہا ہے۔ برائے نام جی وی اے مالی سال 2023-24 کے دوران 267.62 لاکھ کروڑ روپے کی سطح تک پہنچنے کا تخمینہ ہے، جو کہ 2022-23 میں 246.59 لاکھ کروڑ روپے تھا، جو 8.5 فیصد کی شرح نمو دکھاتا ہے۔

 

خاکہ 1: مستقل قیمتوں پر شرح نمو کے ساتھ سالانہ جی ڈی پی اور جی وی اے تخمینہ

 

خاکہ 2: سالانہ جی وی اے کی سیکٹر وار تشکیل اور شرح نمو

مالی سال 2023-24 میں برائے نام جی وی اے کی سیکٹر وار تشکیل

 

 

خاکہ 3: وسیع شعبوں میں سالانہ جی وی اے کی تشکیل اور شرح نمو

 

 

II۔ سہ ماہی تخمینے اور شرح نمو

سال 2023-24 کی چوتھی سہ ماہی میں مستقل قیمتوں پر حقیقی جی ڈی پی یا جی ڈی پی کا تخمینہ 47.24 لاکھ کروڑ روپے لگایا گیا ہے، جو 2022-23 کی چوتھی سہ ماہی میں 43.84 لاکھ کروڑ روپے کے مقابلے میں، 7.8 فیصد کی شرح نمو دکھاتا ہے۔ 2023-24 کی چوتھی سہ ماہی میں موجودہ قیمتوں پر برائے نام جی ڈی پی یا جی ڈی پی کا تخمینہ 78.28 لاکھ کروڑ روپے لگایا گیا ہے، جو 2022-23 کی چوتھی سہ ماہی میں 71.23 لاکھ کروڑ روپے کے مقابلے میں، 9.9 فیصد کی شرح نمو دکھاتا ہے۔

 

خاکہ 4: مستقل قیمتوں پر مالی سال 2021-22 کی پہلی سہ ماہی سے مالی سال 2023-24 کی چوتھی سہ ماہی تک سال در سال شرح نمو کے ساتھ سہ ماہی جی ڈی پی اور جی وی اے تخمینے

 

 

خاکہ 5: سہ ماہی جی وی اے کی سیکٹر وار تشکیل اور شرح نمو

مالی سال 2023-24 کی چوتھی سہ ماہی میں برائے نام جی وی اے کی سیکٹر وار تشکیل

 

 

خاکہ 6: وسیع شعبوں میں سہ ماہی جی وی اے کی تشکیل اور شرح نمو

 

III۔ طریقہ کار اور اہم ڈیٹا کے ذرائع

قومی آمدنی کے عارضی اور سہ ماہی تخمینے بینچ مارک انڈیکیٹر طریقے کا استعمال کرتے ہوئے مرتب کیے جاتے ہیں یعنی پچھلے سال (2022-23) کے لیے دستیاب تخمینے متعلقہ اشاریوں کا استعمال کرتے ہوئے نکالے جاتے ہیں جو شعبوں کی کارکردگی کو ظاہر کرتے ہیں۔ سال 2023-24 کے لیے قومی آمدنی کا دوسرا پیشگی تخمینہ (ایس اے ای) 29 فروری 2024 کو جاری کیا گیا۔ مالی سال میں متعلقہ اشاریوں پر تازہ ترین معلومات کو شامل کرتے ہوئے اب ان تخمینوں پر نظر ثانی کی گئی ہے۔

سیکٹر وار تخمینے اشارے/ڈیٹا ذرائع جیسے کہ (i) صنعتی پیداوار کا اشاریہ (آئی آئی پی)، (ii) نجی کارپوریٹ سیکٹر میں درج کمپنیوں کی مالی کارکردگی 2023 کے لیے ان کمپنیوں کے دستیاب سہ ماہی مالیاتی نتائج، (iii) سال 2023-24 کے لیے فصل کی پیداوار کا پیشگی تخمینہ، (iv) سال 2023-24 کے لیے اہم مویشی مصنوعات کی پیداوار، (v) مچھلی کی پیداوار، (vi) سیمنٹ اور اسٹیل کی پیداوار/ کھپت، (vii) ریلوے کے لیے نیٹ ٹن کلومیٹر اور مسافر کلومیٹر، (viii) مسافر اور کارگو ٹریفک جو سول ایوی ایشن کے ذریعے ہینڈل کیا جاتا ہے، (ix) بڑے اور چھوٹے سمندری بندرگاہوں پر کارگو ٹریفک، (x) کمرشل گاڑیوں کی فروخت، (xi) بینک ڈپازٹس اور کریڈٹ، (xii) ) مرکزی اور ریاستی حکومتوں کے اکاؤنٹس وغیرہ کی بنیاد پر تیار کیے گئے ہیں جو مالی سال 2023-24 کے لیے دستیاب ہیں۔ تخمینہ میں استعمال ہونے والے اہم اشاریوں میں سال بہ سال ترقی کی شرح (فیصد) ضمیمہ B میں دی گئی ہے۔

 

ضمیمہ A

 

 

 

 

 

ضمیمہ B

 

                                               **************

ش ح۔ ف ش ع- م ف

31-05-2024

U: 7111



(Release ID: 2022396) Visitor Counter : 37