وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

مسلح افواج طبی خدمات اور آئی آئی ٹی حیدرآباد کے درمیان مشترکہ تحقیق اور تربیت کے مفاہمت نامے پر دستخظ

Posted On: 30 MAY 2024 4:34PM by PIB Delhi

دی آرمڈ فورسز میڈیکل سروسز(اے ایف ایم ایس ) نے آئی آئی ٹی حیدرآباد کے ساتھ مشترکہ تحقیق وتربیت کے مفاہمت نامے پر دستخط کئے ہیں۔ مسلح افواج طبی خدمات کے ڈائرکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل دلجیت سنگھ اور آئی آئی ٹی حیدرآباد کے ڈائرکٹر پروفیسر بی ایس مورتی نے مفاہمت نامے پر دستخط کئے۔

مفاہمت نامے کے تحت جدید طرز کے طبی آلات کی تیاری میں اختراع اور تحقیق کو فروغ دیا جائے گا اور مختلف خطوں میں تعینات فوجیوں کو درپیش طبی معاملوں کے ازالے کے اقدامات کئے جائیں گے۔ آئی آئی ٹی حیدرآباد اپنے بایو ٹیکنالوجی، بایو میڈیکل انجینئرنگ اور بایو انفورمیٹکس کے ذریعہ مسلح افواج کو لاحق طبی آزمائشوں سے نمٹنے کے لئے مطلوبہ تکنیکی مہارت فراہم کرے گا۔

اشتراک وتعاون کے جن کلیدی شعبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا ان میں ڈرون پر مبنی مریض کی نقل وحرکت ، ٹیلی میڈیسن اختراع، طبی شعبے میں مصنوعی ذہانت کا استعمال اور نینو ٹیکنالوجی کے شعبے میں ترقی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ اس مفاہمت کے تحت طلبا کے تبادلے کے پروگرام ، انڈر گریجویٹس کے لئے مختصر مدتی کورس اور اساتذہ کے تبادلے میں سہولت لائی جائے گی۔

لیفٹیننٹ جنرل دلجیت سنگھ نے فوجیوں کے لئے جامع طبی نگہداشت کے تئیں اے ایف ایم ایس کے عزم کو دوہرایا۔ انھوں نے کہا کہ آئی آئی ٹی حیدرآباد جیسے ادارے کے ساتھ ساجھیداری تحقیق اور ٹریننگ کے فروغ میں بے انتہا مددگار ثابت ہوگی۔

پروفیسر بی ایس مورتی نے آئی آئی ٹی حیدرآباد کی جانب سے مسلح افواج کے مسائل کے ازالے کے لئے مؤثر اقدامات کے ذریعہ ادارے کی لگن اور کوششوں کو اجاگر کیا۔

یہ اشتراک فوجی اہلکاروں کی صحت اور تندرستی کو بڑھانے کے لئے جدید ترین ٹیکنالوجی اور تحقیق کے مؤثر ڈھنگ سے استعمال کی جانب ایک اہم سنگ میل ہے۔

*****

U.No:7101

ش ح۔رف۔س ا


(Release ID: 2022252) Visitor Counter : 71