صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
مرکزی صحت سکریٹری نے جنیوا میں ورلڈ ہیلتھ اسمبلی کے موقع پر گوگل کے چیف ہیلتھ آفیسر سے ملاقات کی
مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹل ہیلتھ ٹولز کے بارے میں بیداری پھیلانے کے شعبوں میں زیادہ تعاون کی ضرورت کو اجاگر کرتا ہے
Posted On:
28 MAY 2024 8:09PM by PIB Delhi
جناب اپوروا چندرا، مرکزی صحت سکریٹری جو ہندوستانی وفد کی قیادت کر رہے ہیں، نے جنیوا میں ڈبلیو ایچ او کی 77 ویں عالمی صحت اسمبلی کی ایک ضمنی تقریب میں گوگل کے چیف ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر کیرن ڈی سلوو سے ملاقات کی۔ میٹنگ کا مقصد ڈیجیٹل ہیلتھ ٹولز کو لوگوں تک زیادہ قابل رسائی بنانے میں گوگل ریسرچ اور مرکزی وزارت صحت کے درمیان جاری مصروفیت پر تبادلہ خیال کرنا تھا۔
شروع میں، مرکزی سیکرٹری صحت نے دونوں تنظیموں کے درمیان جاری مصروفیت کی تعریف کی۔ انہوں نے مصنوعی ذہانت جیسے شعبوں میں ممکنہ تعاون کی تلاش کی ضرورت کا اظہار کیا اور آیوشمان بھارت ڈیجیٹل مشن(اے بی ڈی ایم) کے لیے گوگل کی مدد طلب کی، مزید ڈیجیٹل ہیلتھ ٹولز جیسے آٹومیٹڈ ریٹینل ڈیزیز اسیسمنٹ کی تعمیر اور انہیں اے بی ڈی ایم کو فعال بنانے، اور پھیلانے میں طلباء برادری کے ساتھ ساتھ اسٹارٹ اپ کمیونٹی میں اے بی ڈی ایم کے بارے میں آگاہی کی۔
گوگل ٹیم نے انڈیا کی نیشنل ہیلتھ اتھارٹی (این ایچ اے) کے ساتھ گوگل ریسرچ کی موجودہ مصروفیت کو اجاگر کیا۔ گوگل ریسرچ 2022 سے NHA کے ساتھ مصروف عمل ہے، جب گوگل کا AI ماڈل برائے ذیابیطس ریٹینوپیتھی اسکریننگ بھارت کے لیے ڈیجیٹل ہیلتھ ایکو سسٹم بنانے کے لیے اوپن کال فار ایکسپریشن آف انٹرسٹ کے تحت اے بی ڈی ایم کی ویب سائٹ پر درج کیا گیا تھا۔ گوگل ریسرچ اور این ایچ اے اے بی ڈی ایم سینڈ باکس انضمام کے عمل کو آسان بنانے کے لیے اوپن سورس اے بی ڈی ایم ریپر کی تیاری پر بھی کام کر رہے ہیں۔
ایڈیشنل سیکرٹری محترمہ ہیکالی زیہمومی ، مرکزی وزارت صحت؛ محترمہ آرادھنا پٹنائک، ایڈیشنل۔ سکریٹری اور منیجنگ ڈائریکٹر ، مرکزی وزارت صحت؛ ڈاکٹر بسنت گرگ، ایڈیشنل نیشنل ہیلتھ اتھارٹی کے سی ای او بھی اس موقع پر موجود تھے۔
ش ح۔ش ت۔ج
Uno-7077
(Release ID: 2022013)
Visitor Counter : 66