وزارت آیوش

آیورویدک سائنس میں تحقیق کے مرکزی کونسل نے آیوروید کے مستقبل کی تشکیل کے لیے ایک پہل"پرگتی-2024" کا آغاز کیا

Posted On: 28 MAY 2024 4:58PM by PIB Delhi

مرکزی وزارت آیوش کے تحت ایک خود مختار ادارہ، آیورویدک سائنس میں تحقیق کی مرکزی کونسل (سی سی آر اے سی) نے آج"پرگتی-2024" (آیور گیان اور ٹیکنو انوویشن میں فارما ریسرچ) کا آغاز کیا۔ یہ آیوروید کے دائرہ کار میں باہمی تعاون کے ساتھ تحقیق کے لیے ایک بہت مفید موقع فراہم کرتا ہے۔ آج کی انٹرایکٹو میٹنگ کا مقصد تحقیق کے مواقع کو تلاش کرنا اور سی سی آر اے سی اور آیوروید ادویات کی صنعت کے درمیان تعاون کو فروغ دینا تھا۔

اس موقع پر وزارت آیوش کے سکریٹری ویدیا راجیش کوٹیچا نے آیوروید کی ترقی میں صنعت کے اہم رول پر زور دیا۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ صنعتوں کو اس شعبے کو اور آگے بڑھانا ہے، یہ بتاتے ہوئے کہ نئے پریکٹیشنر اور اسٹارٹ اپ کی آمد ترقی کے زبردست مواقع فراہم کرتی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001DNUC.jpg

پرگتی 2024 میں اپنے خطاب کے دوران، ڈی جی، سی سی آر اے ایس، پروفیسر رابنرائن آچاریہ نے آیوش کی مصنوعات، خاص طور پر آیوروید، ہندوستان اور دنیا بھر میں بڑھتی ہوئی رفتار پر روشنی ڈالی۔ " سی سی آر اے سی کا مقصد ہر اسٹیک ہولڈر تک پہنچنا ہے اور اسی لیے ہم نے اسکالرشپ دینا شروع کر دیا ہے تاکہ طلباء تحقیق کی اہمیت کو سمجھیں۔ ہم نے ریسرچ اور اسکالرشپ کے ذریعہ اساتذہ، طلباء تک پہنچنے کے لیے پروگرام شروع کیے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002CE4U.jpg

آیوش کی وزارت میں مشیر (آیوش)، ڈاکٹر کوستوبھا اپادھیا نے پرگتی-2024 میں ایک بصیرت انگیز خطاب کیا، اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ "تحقیق اور صنعت کو مل کر کام کرنا چاہیے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ ان کی مشترکہ کوششوں سے بالآخر معاشرے کو فائدہ ہو گا۔" انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ آیوش کی مصنوعات کا معیار بنیادی طور پر سخت تحقیق پر مبنی ہے، جو مبنی بر تحقیق ، اعلیٰ معیار، محفوظ اور موثر آیورویدک مصنوعات تیار کرنے کی اہمیت پر زور دیتا ہے۔ تقریب کے دوران سی سی آر اے سی کا تازہ ترین نیوز لیٹر اور سی سی آر اے سی کیلنڈر برائے 2024-25 کا بھی اجراء کیا گیا۔

ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل، سی سی آر اے ایس، ڈاکٹر این سری کانت نے اس منفرددائرہ کار  پر روشنی ڈالی جو پرگتی-2024 سی سی آر اے ایس اور صنعت کے درمیان تعاون کے لیے پیش کرتا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ پلیٹ فارم تحقیق اور تعاون کا ایک انمول موقع فراہم کرتا ہے، جو آیوروید اور جڑی بوٹیوں کی صنعت کی وسیع صلاحیت کو ظاہر کرتا ہے اور اس سیکٹر میں ہندوستان کی اہم حصہ داری کا بھی ذکر کیا۔

تقریب میں 37دوا ساز کمپنیوں کے سی ای او/ایم ڈی/ڈائریکٹروں اور تحقیقی اکائیوں کے سربراہان نے شرکت کی۔ اس تقریب کے دوران وزارت آیوش کی جوائنٹ سکریٹری محترمہ کویتا گرگ اور وزارت کے دیگر اعلیٰ عہدیدار بھی موجود تھے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح ۔ رض  ۔ ت ع(

7073



(Release ID: 2021998) Visitor Counter : 59