وزارت دفاع
ڈی جی ۔ این سی سی نے لڑکوں اور لڑکیوں کی کوہ پیما مہماتی ٹیم کو ماؤنٹ کانگ یایاٹسے ۔ دو کے لئے روانہ کیا، جو لداخ خطے میں واقع ہے
Posted On:
28 MAY 2024 5:17PM by PIB Delhi
نینشل کیڈٹ کور (این سی سی ) کے لڑکوں اور لڑکیوں پر مشتمل ماؤنٹ کانگ آٹسے ۔ دو چوٹی کے لئے کوہ پیما ٹیم کو ڈی جی این سی سی لفٹننٹ جنرل گوربیر پال سنگھ نے 28 مئی 2024 کو نئی دہلی سے روانہ کیا۔ یہ چوٹی لداخ خطے میں 6250 میٹر یا 20505 فیٹ کی بلندی پر واقع ہے اور 1970 کے بعد سے این سی سی کی کوہ پیمائی کی یہ 87 ویں مہم ہے۔
ٹیم میں پانچ افسران ، سترہ مستقل انسٹرکٹر اور مختلف این سی سی ڈائرکٹوریٹس سے 24 کیڈٹ(بارہ لڑکے اور بارہ لڑکیاں ) شامل ہیں۔ یہ ٹیم جون 2024 کے اخیر تک ماؤنٹ کانگ آٹسے کو سرکرنے کی کوشش کرے گی۔
ڈی جی این سی سی نے ٹیم کی کامیابی کی تمنا ظاہر کی اور نوجوانوں کی ترقی اور کیڈٹس کو مختلف مہماتی سرگرمیوں کے موقع فراہم کرنے میں این سی سی کے کلیدی رول کو سراہا۔ انھوں نے کیڈٹس کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ مہم کے دوران سامنے آنے والی آذمائشوں کا سامنا تحمل، بہادری اور مہارت کے ساتھ کریں۔
*****
U.No:7074
ش ح۔رف۔س ا
(Release ID: 2021972)
Visitor Counter : 82