بجلی کی وزارت

پی ای ایس بی نے جناب اجے کمار شرما کی سفارش ایس جے وی این کے ڈائریکٹر (پرسنل) کے طور پر کی  ہے

Posted On: 27 MAY 2024 8:05PM by PIB Delhi

پبلک انٹرپرائزز سلیکشن بورڈ (پی ای ایس بی) نے جناب اجے کمار شرما کی سفارش  ایس جے وی این  کے ڈائریکٹر (پرسنل) کے عہدہ کے لیے کی ہے، جو کہ بجلی کی وزارت کے تحت ایک سرکردہ پبلک سیکٹر انڈرٹیکنگ ہے۔ انہیں 24 مئی 2024 کو انٹرویو کے سخت عمل کے بعد منتخب کیا گیا، جہاں وہ گیارہ دعویداروں میں سرفہرست امیدوار کے طور پر سامنے آئے۔ جناب شرما اس وقت کارپوریٹ ہیومن ریسورس ڈیپارٹمنٹ، ایس جے وی این میں جنرل منیجر کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001BVL7.jpg

 

جناب اجے کمار شرما نے اکتوبر 2009 میں ایس جے وی این میں شمولیت اختیار کی اور تب سے شملہ میں کارپوریٹ ہیڈ کوارٹر میں ایچ آر ڈیپارٹمنٹ میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔ ان کی شراکت ایچ آر  کے مختلف شعبوں پر محیط ہے جن میں پرسنل پلاننگ، ایڈمنسٹریشن، انڈسٹریل ریلیشنز اینڈ ویلفیئر، ایچ آر  پالیسی، ٹریننگ اور ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ اور ایچ آر  پروکیورمنٹ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ، انہوں نے ایس جے وی این کے ڈائریکٹر (پرسنل) اور چیئرپرسن اور منیجنگ ڈائریکٹر کی مدد کی ہے۔ ایس جے وی این میں شامل ہونے سے پہلے، انہوں نے 1996 سے 2009 تک اسٹیل اتھارٹی آف انڈیا لمیٹڈ میں خدمات انجام دیں۔

8 اپریل 1974 کو پیدا ہوئے جناب اجے کمار شرما کا تعلق ضلع چمبہ کے سیہونٹا سب ڈویژن کے گاؤں کھرگٹ سے ہے۔ انہوں نے گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی، کوئمبٹور سے مکینیکل انجینئرنگ میں بیچلر کی ڈگری حاصل کی ہے، اگنو سے انسانی وسائل میں ایم بی اے  اور ایکس ایل آر آئی جمشید پور سے ایچ آر ایم  میں ایگزیکٹو ڈیولپمنٹ پروگرام کیا ہے۔

 

************

ش ح ۔ ا م    ۔  م  ص

 (U: 7061)



(Release ID: 2021872) Visitor Counter : 37