وزارت دفاع

کابینہ کی اپوائنٹمنٹ کمیٹی نے چیف آف دی آرمی اسٹاف جنرل منوج پانڈے کی سروس میں تیس جون 2024 تک کے لئے ایک مہینے کی توسیع کو منظوری دی

Posted On: 26 MAY 2024 5:31PM by PIB Delhi

کابینہ کی اپوائنٹمنٹ کمیٹی نے چھبیس مئی 2024 کو چیف آف دی آرمی اسٹاف(سی او اے ایس) جنرل منوج پانڈے، پی وی ایس ایم، اے وی ایس ایم، وی ایس ایم، اے ڈی سی کی سروس میں ایک مہینے کی توسیع دیئے جانے کو منظوری دے دی جو کہ سبکدوشی کی عام عمر کے حساب سے اکتیس مئی 2024 کو ریٹائر ہونے والے تھے۔ ان کی سروس میں توسیع کرکے اسے تیس جون 2024 تک کے لئے توسیع دی گئی ہے جو کہ آرمی رولز 1954 کے ضابطہ سولہ اے (4) کے تحت کیا گیا ہے۔ تیس اپریل 2022 کو انھیں سی او اے ایس کی حیثیت سے مقرر کیا گیا تھا۔ دسمبر 1982 میں انھوں نے کور آف انجینئرز ( دی بومبے سیپرز) میں سروس کا آغاز کیا تھا۔ وہ سی او اے ایس کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھالنے سے قبل وائس چیف آف دی آرمی اسٹاف کے عہدے پر فائز تھے۔

****

U.No:7043

ش ح۔رف۔س ا



(Release ID: 2021723) Visitor Counter : 45