وزارت دفاع

ہندوستانی بحری جہاز کلتان کا برونئی میں موارا کا دورہ

Posted On: 25 MAY 2024 7:23PM by PIB Delhi

ہندوستانی بحریہ کا جہاز كلتان 25 مئی 2024 کو برونئی کے موارا پہنچا اور رائل برونئی بحریہ نے اس کا پرتپاک استقبال کیا۔ یہ دورہ بحیرہ جنوبی چین میں ہندوستانی بحریہ کے مشرقی بیڑے کی سرگرم تعیناتی کا حصہ ہے۔اس دورے سے دونوں سمندری ممالک کے درمیان دوستی اور تعاون کو مزید تقویت حاصل ہو گی۔

ہندوستانی بحریہ کے جہاز كلتان کا دورہ پیشہ ورانہ تعاملات، کھیلوں کے فکسچر، سماجی تبادلوں اور کمیونٹی رسائی پر مرکوز ہے جو دونوں ممالک اور بحریہ کی مشترکہ اقدار کی ترجمانی کرتا ہے۔ یہ دورہ ہندوستانی بحریہ اور رائل برونئی بحریہ کے درمیان سمندر میں بحری ساجھیداری كی مشق کے ساتھ مكمل ہوگا۔ دونوں بحری افواج حکمت عملی کے ارتقاء کا سفر کریں گی جس سے باہمی تعاون اور بہترین طریقوں کے تبادلے کو تقویت ملے گی۔

آئی این ایس كلتان چار پی 28 آبدوز شكن جنگ کارویٹس میں سے تیسرا ہے جسے گارڈن ریچ شپ بلڈرز اینڈ انجینئرز (جی آر ایس ای)، کلکتہ نے مقامی طور پر ڈیزائن كیا اور بنایا ہے۔

Pics(3)5RY5.jpg

*****

U.No:7034

ش ح۔رف۔س ا



(Release ID: 2021648) Visitor Counter : 32


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Tamil