وزارت دفاع

وائس ایڈمرل گرچرن سنگھ نے نیشنل ڈیفنس اکیڈمی کے کمانڈنٹ کا عہدہ سنبھالا

Posted On: 25 MAY 2024 4:18PM by PIB Delhi

وائس ایڈمرل گرچرن سنگھ نے 25 مئی 2024 کو وائس ایڈمرل اجے کوچر سے ، نیشنل ڈیفنس اکیڈمیکے کمانڈنٹ کا عہدہ سنبھالا۔ وہ نیشنل ڈیفنس اکیڈمی (کھڑکواسلا) کے سابق طالب علم ہیں، انہیںیکم جولائی 1990 کو ہندوستانی بحریہ میں کمیشن ملا۔

وہ سمندر اور ساحل دونوں  مقامات پر  متعدد عہدوں پر فائز رہے۔ گنری اور میزائل کے ماہر کے طور پر، انہوں نے ہندوستانی بحریہ کے جہاز رنجیت اور پرہار پر خدمات انجام دیں۔انہیں تین ہندوستانی تعمیر شدہ جنگی جہازوںیعنیآئی این ایس  برہم پترا/ بطور گنری آفیسر،ٓئی این ایس  شیوالک/ بطور ایگزیکٹو آفیسر، اور ٓئی این ایس  کوچی/ بطور کمانڈنگ آفیسر کے کمیشننگ عملے کا حصہ ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ انہوں نے آئی این ایس ودیوت اور آئی این ایس کھوکری کی بھی کمان  سنبھالی ہے۔ وہ آئی این ایس ڈروناچاریہ (گنری اسکول) میں انسٹرکٹر اور نیول وار کالج، گوا کے ڈپٹی کمانڈنٹ رہ چکے ہیں۔ ان کی تقرری کی میعادوں میں ڈائریکٹوریٹ آف پرسنل/این ایچ کیو میں اسسٹنٹ چیف آف پرسنل (ایچ آر ڈی)، ڈائریکٹوریٹ آف نیول انٹیلی جنس/این ایچ کیو اور انڈین نیول ورک اپ ٹیم شامل ہیں۔

29 نومبر 2022 کو انہوں نے فلیگ آفیسر کمانڈنگ ایسٹرن فلیٹ کا عہدہ سنبھالا۔ اس مدت کے دوران، بحری بیڑے نے 'آرڈیننس آن ٹارگٹ' کے مشن پربڑی تندہی کے ساتھ آپریشنل تیاریوں کی اعلی رفتار کو برقرار رکھا۔ 15 جنوری 2024 کو وائس ایڈمرل کے عہدے پر ترقی پر، فلیگ آفیسر کو کنٹرولر پرسنل سروس کے طور پر مقرر کیا گیا جہاں اہلکاروں اور بحریکمیونٹی کی کام کرنے کی حالت کو بہتر بنانے کے لیے مختلف اقدامات کیے گئے۔

انہیں ابتدائی تربیت کے دوران اپنے بیچ کے مجموعی آرڈر آف میرٹ میں پہلے نمبر پر رہنے پر ایڈمرل کٹاری ٹرافی سے نوازا گیا۔ ان کی کمان میں آئی این ایس کھوکری کو مجموعی طور پر آپریشنل تاثیر اور انسداد بحری قزاقی آپریشنکے کامیاب انعقاد کے لیے دسمبر 2011 میں چیف آف نیول اسٹاف 'یونٹ کیٹیشن' سے نوازا گیا۔ انہیں فوکس-اِن-سی کمنڈیشن (2002)، نو سینا میڈل (2020)، اور اتی وششٹ سیوا میڈل (2024) سے بھی نوازا گیا ہے۔

ان کی تعلیمی قابلیت میں ایم ایس سی اور ایم فل (دفاعی اور اسٹریٹجک اسٹڈیز) شامل ہیں۔ ڈی ایس ایس سی ویلنگٹن میں اسٹاف کورس، نیول وار کالج میں ہائر کمانڈ، اور ہندوستان میں این ڈی سی کورسز کے علاوہ، انہوں نے نیشنل انٹیلی جنس یونیورسٹی (این آئی یو)، واشنگٹن میں میری ٹائم انٹیلی جنس کورس اور اسٹاک ہوم، سویڈن میںاقوام متحدہ کے اسٹاف آفیسرز کورس (یو این ایس او سی) میں شرکت کی ہے۔

وائس ایڈمرل گرچرن سنگھ کی سربراہی میں، نیشنل ڈیفنس اکیڈمی آپریشنز، تربیت اور انسانی وسائل کے انتظام کے تمام میدانوں میں اپنے وسیع تجربے اور نمائش سے بے پناہ فائدہ حاصل کرے گی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pic1(1)5ZJW.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pic2(1)LP97.jpg

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح ۔ رض  ۔ت ع(

7030

 



(Release ID: 2021614) Visitor Counter : 30