بجلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

این ٹی پی سی کی جانب سے مالی سال 24 کے آڈٹ شدہ نتائج کا اعلان، این ٹی پی سی گروپ الیکٹریسٹی جنریشن میں چھ فی صد اضافہ، پی اے ٹی میں پچیس فی صد اضافہ

Posted On: 25 MAY 2024 9:13AM by PIB Delhi

ہندوستان کی سب سے بڑی مربوط بجلی کمپنی این ٹی پی سی لمیٹڈ نے جس کی گروپ صلاحیت 76015 میگاواٹ ہے، مالی سال 24-2023 کے مالی نتائج کا 24 مئی 2024 کو اعلان کیا ہے۔

این ٹی پی سی گروپ نے مالی سال 2024 کے دوران اب تک کی سب سے زیادہ بجلی پیدا کرنے کاریکارڈ بنایا جو کہ 422 بلین یونٹ ہے، جبکہ مالی سال 23 میں یہ 399 بلین یونٹ تھا، اس طرح چھ فیصد اضافہ درج کیا گیا ہے۔ مالی سال 24 میں این ٹی پی سی کی اپنی بجلی پیداوار 362 بلین یونٹ تھی، جبکہ اس سے پہلے کے سال میں یہ 344 بلین یونٹ تھی۔ اس طرح این ٹی پی سی کی اپنی بجلی پیداوار میں پانچ فیصد کا اضافہ ہوا۔

این ٹی پی سی کے کوئلہ اسٹیشنوں میں مالی سال 24 میں 7725 فی صد پلانٹ لوڈ فیکٹر حاصل ہوا جو کہ قومی اوسط 69 اعشاریہ چار نو فیصد ہے۔

انفرادی بنیاد پر مالی سال 24 کے لئے این ٹی پی سی کی مجموعی آمدنی 165707 کروڑ روپے ہوئی جبکہ گزشتہ برس یہ 167724 کروڑ روپے تھی۔

مجموعی بنیاد پر مالی سال 24 کے دوران گروپ کی مجموعی آمدنی 181166 کروڑ روپے تھی جو کہ گزشتہ سال 177977 کروڑ روپے تھی۔

مالی سال 24 کے لئے بورڈ نے حتمی حصص تین اعشاریہ دو پانچ روپے فی شیئر کی سفارش کی ہے جوآنے والی سالانہ جنرل میٹنگ میں حصہ دار کی منظور ی سے مشروط ہے۔ مالی سال 24 کے لئے عبوری حصص چار اعشاریہ پانچ صفر فی شیئر کے حساب سے پہلے ہی نومبر 2023 اور فروری 2024 کے مہینوں میں ادا کیا جاچکا ہے۔ کمپنی کے ذریعہ حصص کی ادائیگی کا یہ لگاتار 31 واں سال ہے۔

****

U.No:7027

ش ح۔رف۔س ا


(Release ID: 2021594) Visitor Counter : 69