امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت

گندم کی خریداری زوروں پر، گزشتہ سال کے مجموعی خریداری کے اعداد و شمار سے تجاوز کر گئی


مرکزی  پول میں 262.48 لاکھ میٹرک ٹن گیہوں کی خریداری کی گئی ،جس سے 22.31 لاکھ کسانوں کو 59,715 کروڑ روپے کی کم از کم امدادی قیمت حاصل ہوا

گندم کی خریداری میں پنجاب، ہریانہ، مدھیہ پردیش، راجستھان اور اتر پردیش  کا سب سے زیادہ حصہ رہا

728.42 لاکھ میٹرک ٹن دھان 489.15 لاکھ میٹرک ٹن چاول کے مساوی 98.26 لاکھ کسانوں سے خریدا گیا جس میں کل MSP روپئے کا اخراج ہے۔ 1,60,472 کروڑ

Posted On: 24 MAY 2024 12:46PM by PIB Delhi

ربیع مارکیٹنگ سیزن 2024-25 کے دوران پورے ملک میں خریداری کرنے والی بڑی ریاستوں میں گیہوں کی خریداری آسانی سے جاری ہے۔ مرکزی پول میں اس سال اب تک 262.48 لاکھ میٹرک ٹن گندم پہلے ہی خریدی جا چکی ہے جو گزشتہ سال کی 262.02 لاکھ میٹرک ٹن کی مجموعی خریداری سے تجاوز کرچکی ہے۔

ربیع مارکیٹنگ سیزن 2024-25 کے دوران کل 22.31 لاکھ کسانوں کو فائدہ پہنچایا گیا ہے اور انہیں کل  59,715 کروڑ روپے کی کم از کم امدادی قیمت حاصل ہوا ہے۔ خریداری میں اہم شراکت خریداری کرنے والی پانچ ریاستوں کی رہی ہے۔ پنجاب، ہریانہ، مدھیہ پردیش، راجستھان اور اتر پردیش نے بالترتیب 124.26 لاکھ میٹرک ٹن ، 71.49 لاکھ میٹرک ٹن ، 47.78 لاکھ میٹرک ٹن ، 9.66 لاکھ میٹرک ٹن اور 9.07 لاکھ میٹرک ٹن کی خریداری کی۔

چاول کی خریداری کا عمل بھی خوش اسلوبی سے جاری ہے۔ خریف  مارکیٹنگ سیزن 2023-24 کے دوران اب تک 98.26 لاکھ کسانوں سے براہ راست 489.15 لاکھ میٹرک ٹن چاول کے برابر 728.42 لاکھ میٹرک ٹن دھان خریدا جا چکا ہے اور تقریباً  1,60,472 کروڑ روپےکی کل کم از کم امدادی قیمت فراہم کی گئی ہے ۔

خریداری کی مذکورہ مقدار کے ساتھ، اس وقت مرکزی پول میں گندم اور چاول کا مشترکہ ذخیرہ 600 لاکھ میٹرک ٹن سے تجاوز کر گیا ہے جس نے ملک کی پی ایم جی کے اے وائی اور دیگر فلاحی اسکیموں کے تحت غذائی اناج کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے اور بازار میں مداخلت کے لیے بھی آرام دہ صورتحال پیدا کی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح ۔ رض  ۔ ت ع(

7015



(Release ID: 2021507) Visitor Counter : 33