وزارت دفاع

آرمی چیف جنرل منوج پانڈے نے این ڈی اے کے 146ویں کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کا معائنہ کیا


سی او اے ایس نے کیڈٹس کوخدمات میں جذبہ باہم کو مزید فروغ دینے کی تلقین کی

Posted On: 24 MAY 2024 11:42AM by PIB Delhi

چیف آف آرمی اسٹاف (سی او اے ایس) جنرل منوج پانڈے نے 24 مئی 2024 کو کھیترپال پریڈ گراؤنڈ، این ڈی اے، کھڑکواسلا میں نیشنل ڈیفنس اکیڈمی کے 146ویں کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کامعائنہ کیا ۔ پریڈ میں کل 1265 کیڈٹس نے حصہ لیا جن میں337 پاسنگ آؤٹ کورس کےکیڈٹس تھے۔ ان میں 199 آرمی کیڈٹس، 38 نیول کیڈٹس اور 100 ایئر فورس کے کیڈٹس شامل تھے جن میں بھوٹان، تاجکستان، افغانستان، سری لنکا، میانمار اور مالدیپ سمیت دوستانہ بیرونی ممالک کے 19 کیڈٹس شامل تھے۔پریڈ میں تربیت کے تیسرے اور چوتھے ٹرم کی  24 خواتین کیڈٹس کے دستے نے بھی حصہ لیا۔

فوجی قیادت کے گہوارہ کے طور پر مقبول این ڈی اے  ملک کا سب سے بڑا جوائنٹ سروسز ٹریننگ کا ادارہ ہے۔ 146 واں کورس جون 2021 میں شامل کیا گیا تھا اور تین سال کی سخت فوجی تربیت کی تکمیل کے بعد کیڈٹس ایک شاندار تقریب میں پاس آؤٹ ہوئے۔ کیڈٹس اب اپنے متعلقہ پری کمیشننگ ٹریننگ اکیڈمکس میں شامل ہوں گے۔

بٹالین کیڈٹ کیپٹن (بی سی سی) شوبھت گپتا نے میرٹ کے مجموعی ترتیب میں پہلے نمبر پر رہنے پر پریسڈینٹ گولڈ میڈل حاصل کیا اور اکیڈمی کیڈٹ ایڈجوٹنٹ (اے سی اے) مانک ترون نے میرٹ کے مجموعی ترتیب میں دوسرے نمبر پر رہنے پر پریسڈینٹ سلور میڈل حاصل کیا اور بی سی سی اینی نہرا نے میرٹ کے مجموعی ترتیب میں تیسرے نمبر پر آنے پر پریسڈینٹ برونز میڈل حاصل کیا۔ گولف اسکواڈرن نے چمپئن اسکواڈرن بننے پر باوقار 'چیفز آف اسٹاف بینر' حاصل کیا، جو کہ پریڈ کے دوران پیش کیا گیا۔

ریویونگ آفیسر نے پاسنگ آؤٹ کورس کے کیڈٹس، میڈل جیتنے والوں اور چمپئن اسکواڈرن کو ان کی محنت اور شاندار کارکردگی پر مبارکباد دی۔ انہوں نے پاسنگ آؤٹ کورس کے قابل فخر والدین کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا جنہوں نے اپنے حوصلہ  مند وارڈز کو مسلح افواج میں شمولیت کے لیے بھیجا۔ انہوں نے سروس میں آگے بڑھنے کے ساتھ جذبہ باہم کو فروغ دینے کی کیڈٹس کی حوصلہ افزائی کی اور فوجی امور میں انقلاب  پر بھی زور دیا جس میں ٹیکنالوجی کی کافی اہمیت ہے۔

اس پاسنگ آؤٹ پریڈ کے بعد نیشنل ڈیفنس اکیڈمی، ہٹ آف ریمیمبرنس میں ایک پروقار تقریب میں، فوجی سربراہ  نے ان بہادر وں کو خراج عقیدت پیش کیا جن کے نام مقدس احاطے میں لکھے ہوئے ہیں۔ این ڈی اے کے  10ویں سے 17 ویں کورس کے کیڈٹس کے ذریعے ’ہٹ آف ریمیمبرنس کی تعمیر کی گئی تھی اور تب سے یہ بہادری، ہمت اور بے لوث خدمات کی علامت ہے۔ اس مقدس یادگار کی دیواریں گزشتہ 75 برسوں میں نیشنل ڈیفنس اکیڈمی کے سابق طلباء کی بے مثال ہمت، بہادری اور بے شمارقربانیوں کی داستانیں بیان کرتی ہیں۔

*************

 

ش ح ۔ف ا۔ج ا

U. No.7012



(Release ID: 2021460) Visitor Counter : 37