بجلی کی وزارت

پاور گرڈ کو لرننگ اینڈ ڈیولپمنٹ کے لیے عالمی سطح پر پہچان ملی، تیسری بار اے ٹی ڈی بیسٹ ایوارڈز حاصل کیے

Posted On: 22 MAY 2024 6:28PM by PIB Delhi

پاور گرڈ کارپوریشن آف انڈیا لمیٹڈ(پاور گرڈ) حکومت ہندکی  وزارت بجلی تحت ایک مہارتن سینٹرل پبلک سیکٹر انٹرپرائز ہے جو ہے، کو ٹیلنٹ ڈویلپمنٹ ڈرائیونگ بزنس کے نتائج کے تزویراتی نقطہ نظر کے لیے باوقار اے ٹی ڈی بیسٹ ایوارڈز 2024 سے نوازا گیا ہے۔

اے ٹی ڈی بیسٹ ایوارڈز، امریکہ کے ایسوسی ایشن فار ٹیلنٹ ڈویلپمنٹ (اے ٹی ڈی) کے ذریعے قائم کیے گئے ہیں۔ یہ سیکھنے اور ترقی (ایل اینڈ ٹی) کے شعبے میں سب سے معزز بین الاقوامی اعزازات میں سے ایک ہے۔ یہ ان تنظیموں کو اعزاز دیتا ہے جو ہنرمندی کے فروغ کو ایک اسٹریٹجک کاروباری آلہ کے طور پر فائدہ اٹھاتی ہیں اور ملازمین کی ترقی کے موثر طریقوں کے ذریعہ صنعتی اکائیوں کی وسیع کامیابی کا مظاہرہ کرتی ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ درجہ بندی کا تعین ایک سخت تشخیص کے عمل کے ذریعہ کیا جاتا ہے جسے عالمی شہرت کے حامل بین الاقوامی ماہرین کے ذریعہ  کیا جاتا ہے۔

اس سال کا اعزاز پاور گرڈ کی جدید ترین ٹیکنالوجیوں، جیسے بجلی کی ترسیل کے وسیع نیٹ ورک کی موثر دیکھ بھال اور بڑے پیمانے پر منصوبوں کی کامیاب تکمیل کے لیے مصنوعی ذہانت اور مشین لرننگ کو اپنانے کے جدید طریقہ کار پر روشنی ڈالتا ہے۔ یہ پہچان پاور گرڈ کو لرننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کے میدان میں دنیا بھر کی بڑی تنظیموں میں جگہ دیتی ہے۔ یہ تیسرا موقع ہے جب پاور گرڈ کو اے ٹی ڈی بیسٹ ایوارڈ سے نوازا گیا ہے، اس سے قبل پاور گرڈ 2021 اور 2023 میں بھی یہ اعزاز  حاصل کر چکا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0016XHW.jpg

یہ کامیابی پاور گرڈ کے ملازمین کی لگن اور محنت اور ایک ایسے ماحول کو فروغ دینے میں قیادت کے اسٹریٹجک وژن کا ثبوت ہے جو مسلسل سیکھنے اور مہارت میں اضافہ کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔ جدید ٹیکنالوجی کو اپناتے ہوئے اور ہنر کو فروغ دیتے ہوئے، پاور گرڈ پاور ٹرانسمیشن سیکٹر میں شاندار کارکردگی کو جاری رکھنے کے لیے اچھی پوزیشن میں ہے۔

 

یہ ایوارڈ ڈائریکٹر (پرسنل) ڈاکٹر یتندر دویدی اور سی جی ایم (ایچ آر ڈی) جناب بپن کشور منڈو نے پاور گرڈ کی جانب سےامریکہ کے نیو اورلینز، لوزیانامیں منعقدہ ایک تقریب میں وصول کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002HYUN.jpg

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح ۔ رض  ۔ ت ع(

7000



(Release ID: 2021377) Visitor Counter : 31